• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرگنانندھا نےعالمی چمپئن ڈی گوکیش کو مات دی

Updated: February 05, 2025, 12:33 PM IST | Agency | New Delhi

نوجوان گرینڈ ماسٹر آر پرگناندھا نے ہم وطن اور عالمی چمپئن  ڈی گوکیش کو شکست دے کر پہلی بار ٹاٹا اسٹیل ماسٹرس شطرنج ٹورنامنٹ جیت کر ہلچل مچا دی ہے۔

Chess player Rameshbabu Praggnanandhaa with his mother. Photo: INN
شطرنج کھلاڑی پرگناندھا اپنی والدہ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

نوجوان گرینڈ ماسٹر آر پرگناندھا نے ہم وطن اور عالمی چمپئن  ڈی گوکیش کو شکست دے کر پہلی بار ٹاٹا اسٹیل ماسٹرس شطرنج ٹورنامنٹ جیت کر ہلچل مچا دی ہے۔ پرگناندھا کی اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی شطرنج میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ ڈی گوکیش کے ساتھ میچ جوش و خروش سے بھرا نظر آیا۔ ہندوستانی شطرنج کے مرکز چنئی سے تعلق رکھنے والی ۱۹؍ سالہ پرگناندھا نے اتوار کو یہاں ٹائی بریکر میں عالمی نمبر ۳؍ ڈی گوکیش کو شکست دی۔ پرگناندھا نے ۱۸؍ سالہ گوکیش کو۱۔۲؍ سے شکست دی۔ فاتح کا تعین کرنے کے لیے ٹائی بریکر استعمال کرنا پڑا کیونکہ دونوں کھلاڑی اپنے ۱۳؍ویں راؤنڈ کے میچ ہار چکے تھے  جس کے بعد وہ۸ء۵؍ پوائنٹس کے ساتھ برابری پر تھے۔ جہاں گوکیش کو اپنے ساتھی ہندوستانی کھلاڑی ارجن ایریگیسی سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا  اور پرگناندھا جرمنی کے ونسنٹ کیمر سے ہار گئے ۔فتح کے بعد پرگناندنھا  نے کہا ’’میرے ہاتھ اب بھی کانپ رہے ہیں، یہ اتنا ہی دلچسپ دن تھا۔  میرے پاس اس کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ مجھے واقعی جیتنے کی امید نہیں تھی لیکن  ساری چیزیں میرے حق میں ہوتی رہیں۔ یہ دن میرے لیے خاص ہے کیونکہ میں نے ٹورنامنٹ جیتا تھا لیکن یہ یقینی طور پر ایک تناؤ کا دن تھا جب کہ گوکیش آخری بار چین سے ہارے تھے۔ گوکیش نے ٹائی بریکر میں پہلا گیم جیت کر برتری حاصل کی لیکن پرگناندھا نے شاندار مقابلہ کیا اور اگلے دو گیمز جیت کر چمپئن  بن گئے۔ گوکیش کو مسلسل دوسرے سال یہاں ٹائی بریکر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پچھلی بار وہ چین کے وی یی سے ہار گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK