• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرگیانند کا تاریخی کارنامہ، عالمی چمپئن کارلسن کو شکست دی

Updated: May 31, 2024, 11:42 AM IST | Agency | Stavanger

ہندوستان کے شطرنج کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں ۵ء۵؍پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر پہنچ گئے، آر ویشالی نے بھی خواتین کے زمرے میں جیت حاصل کی۔

India`s Pragyananda (left) and Carlson had a tough fight in which the Indian won. Photo: INN
ہندوستان کے پرگیانند(بائیں) اور کارلسن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہندوستانی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان گرینڈ ماسٹر آر پرگنانند نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن کے خلاف پہلی بار کلاسیکل گیم میں فتح درج کرکے شطرنج ٹورنامنٹ میں انفرادی برتری حاصل کر لی۔ کارلسن کو تیز رفتار اور آن لائن میچوں میں شکست دینے والے ۱۸؍ سالہ پرگنانند کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں ناروے کے کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن یہاں کلاسیکل گیم میں انہیں ۳۷؍چالوں میں شکست دینے میں آخر کار کامیاب رہے۔
  اس فارمیٹ میں کارلسن اور پرگنانندکے درمیان آخری ۳؍ میچ ڈرا رہے تھے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پرگیانند نے ۳؍ راؤنڈ کے بعد مردوں کے زمرے میں ۵ء۵؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس شکست کے ساتھ ہی کارلسن پوائنٹس ٹیبل میں ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 
 ۱۸؍سالہ پرگنانند نے عالمی چمپئن میگنس کارلسن کو ان کے ہی گھر میں شکست دی ہے۔ سفید مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، ہندوستانی اسٹار نے گزشتہ سال کے FIDE ورلڈ کپ کے فاتح کارلسن کو قریبی مقابلے میں شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نے ٹورنامنٹ کے اوپن سیکشن میں سولو برتری حاصل کر لی ہے۔
  ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کو عالمی نمبر ۲؍ امریکہ کے فابیانو کیروانا پر نصف پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ کاروانا نے دفاعی عالمی چمپئن چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دی۔ کلاسیکی فارمیٹ میں لیرن کے خلاف یہ ان کی پہلی جیت ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی لیرن ۶؍ کھلاڑیوں کے ٹیبل میں ۲؍ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ چوتھے نمبر پر ہے۔ ان کے ۲ء۵؍ پوائنٹس ہیں۔ امریکہ کے ہیکارو ناکامورا اور فرانس کے فیروزہ علیریزا بھی مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ناکامورا نے فرانس کے الیریزا فیروزہ کے خلاف کلاسیکل گیم ڈرا ہونے کے بعد آرماگیڈن ( سڈن دیتھ) میچ جیت کر ڈیڑھ پوائنٹس حاصل کئے۔ ناکامورا کا مقابلہ چوتھے راؤنڈ میں پرگیانند سے ہوگا۔‘‘
  ناکامورا نے پرگیانند کے خلاف خطرہ لے کر کھیلنےوالے کارلسن کے تعلق سےکہا ’’مجھے امید ہے کہ میگنس کارلسن ہمارے خلاف بھی ایسا ہی خطرہ مول لیں گے۔ کارلسن نے جس طرح کا کھیل پرگیانندکے خلاف کھیلا تھا اسے سست شطرنج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کے لئے کھلاڑیوں کے پاس کافی وقت ہوتا ہے کم از کم ایک گھنٹہ۔
 میچ کے بعد پرگیانند نے اپنی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارلسن کے خلاف میچ میں مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔مجھے پتہ تھا کہ کارلسن سے کس طرح سے نمٹنا ہے۔مجھے آج دہری خوشی ملی ہے کیوں کہ میری بہن ویشالی بھی اپنا مقابلہ جیت گئی ہے۔
  پرگنانند کی بہن آر ویشالی بھی خواتین کے زمرے میں سرفہرست ہیں۔ ان کے بھی ۵ء۵؍ پوائنٹس ہیں۔ تیسرے راؤنڈ میں ویشالی نے آرماگیڈن گیم جیت کر ڈیڑھ پوائنٹس حاصل کئے جب کلاسیکل گیم یوکرین کی اینا موزیچک کے خلاف ڈرا ہو گئی۔ موزیچک کو ایک پوائنٹ ملا۔ چین کی خواتین کی عالمی چمپئن وینجن سو ۴ء۵؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ان کی ہم وطن ٹینگجی لی ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ موزیچک، سویڈن کی پیا کریملنگ اور ہندوستان کی کونیرو ہمپی ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کی دونوں کیٹیگریز میں کھیل کے ۷؍ راؤنڈ باقی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK