Inquilab Logo

رنجی ٹرافی: ممبئی کی نظر ۴۲؍ویں خطاب پر

Updated: June 22, 2022, 1:30 PM IST | Agency | Bengaluru

رنجی ٹرافی کے فائنل میں آج ممبئی اور مدھیہ پردیش کے درمیان مقابلہ۔ دونوں ٹیمیں رنجی ٹرافی کاخطاب جیتنے کیلئے پُرعزم

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

: کھیلوں کی مشہور کہاوت `ہے کہ تمہیں چاندی نہیں ملتی، تم ہمیشہ طلائی تمغہ گنواتے ہو۔اسی کہاوت پر عمل کرنے کیلئے ممبئی کی مضبوط ٹیم تیارہے۔مدھیہ پردیش کے خلاف ممبئی کی مضبوط ٹیم بدھ سے شروع ہونے والے رنجی ٹرافی کے فائنل میں اپنا۴۲؍ واں خطاب حاصل کرنے کیلئے کھیلے گی جب کہ مدھیہ پردیش کی ٹیم اسے روکنے کی کوشش کرے گی۔  یہ بنیادی طورپر ممبئی کے جنگجوؤں اور مدھیہ پردیش کے جنگی میدان کے سپاہیوں کے درمیان مقابلہ ہے جس میں کوئی بھی ٹیم  ایک دوسرے کو کمتر سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گی۔  مدھیہ پردیش کے ہیڈ کوچ چندرکانت پنڈت نے اپنی ٹیم کو یہ سکھایا ہے کہ چمپئن شپ کے سوا کچھ بھی نہ سوچیں۔امول مجمدار کی کوچنگ میں سیزن ختم کرنے والی ممبئی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کاغذ پرممبئی کی ٹیم ٹائٹل کی مضبوط دعویدار دکھائی دیتی ہے۔ سرفراز خان نے صرف ۵؍ میچوں میں۸۰۰؍ سے زائد رن بنا کر اپنے کھیل کو بالکل مختلف سطح پر لے گئے ہیں۔  یشسوی جیسوال ایک نوجوان کھلاڑی ہیں جو طویل فارمیٹ کے بارے میں اتنا ہی سنجیدہ ہیں جتنا کہ وہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کیلئے کھیلنے کے بارے میں ہیں۔ ان کی رن  کی بھوک کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کی ۴؍ اننگز میں ۳؍ سنچریوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ پرتھوی شا ممبئی کے  ضدی  بلے باز نہیں ہیں، بلکہ وہ بلے باز ہیں جو کسی بھی حملے پر حاوی ہونے کیلئے وریندر سہواگ جیسی حکمت عملی اپناتے ہیں۔ ان کے علاوہ ممبئی کی ٹیم کے پاس ارمان جعفر، سوید پرکار اور ہاردک تمور ہیں جو موقع کا فائدہ اٹھانا جانتے ہیں۔ ممبئی کے پاس ہمیشہ مضبوط بیٹنگ لائن اپ رہی ہے جو حریف ٹیم کو پریشان کر سکتی ہے لیکن اس بار اس کے ۲؍ اسپنر، بائیں ہاتھ کے اسپنر شمس ملانی (۳۷؍ وکٹ اور۲۹۲؍ رن) اور آف اسپنر تنوش کوٹیان (۱۸؍ وکٹ اور۲۳۶؍ رن) نے اچھی بولنگ کی ہے۔شمس ملانی نے  نہ صرف گیندبازی کی بلکہ بلے بازی میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش حالیہ دنوں میں بہترین ٹیموں میں سے ایک رہی  ہے اور یہ صرف پنڈت کی نگرانی میں نظم و ضبط کی کارکردگی سے ہے کہ وہ رنجی ٹرافی جیسے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ بلے بازی میں وینکٹیش ایّر اور گیند بازی میں تیز گیند باز اویس  خان کی غیر موجودگی میں کمار کارتیکیا، ہمانشو منتری اور اکشت رگھونشی جیسے کھلاڑیوں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا۔ ان کے علاوہ ممبئی کو رجت پاٹیدارسے سب سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا جو اپنی بلے بازی سے میچ کارخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے پاس کارتیکیا اور سارنش جین ۲؍ اچھے اسپنر ہیں جو ممبئی کی مضبوط بلے بازی کیلئے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK