ممبئی کے آکاش آنند کی سنچری، ودربھ کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی، ودربھ کو۲۶۰؍ رن کی برتری حاصل۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 1:01 PM IST | Agency | Nagpur
ممبئی کے آکاش آنند کی سنچری، ودربھ کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی، ودربھ کو۲۶۰؍ رن کی برتری حاصل۔
رنجی ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کویش راٹھوڑ (ناٹ آؤٹ۵۹) اور کپتان اکشے وڈکر (ناٹ آؤٹ۳۱) کی شاندار اننگز کی بدولت رنجی ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ودربھ نے بدھ کو ممبئی کے خلاف۲۶۰؍ رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل ودربھ کے پارتھ ریکھڑے اور دیگر گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کی پہلی اننگز۲۷۰؍ پر سمیٹ دی تھی۔ ممبئی کیلئے آکاش آنندنے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ۱۰۶؍رن بنائے۔ ممبئی نےگزشتہ روز کے اسکور سات وکٹ پر۱۸۸؍ رن سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ بدھ کو کے صبح کے سیشن میں آکاش آنند اور تنوش کوٹیان کی جوڑی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ اس دوران۲۴۷؍کے اسکور پر پارتھ ریکھڑے نے تنوش کوٹیان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ تنوش کوٹیان نے۷۵؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک سکسر کی مدد سے۳۳؍ رن بنائے۔ ممبئی نے اپنا ۹؍واں وکٹ آکاش آنند کی صورت میں کھویا۔ انہیں نچیکیت بھوٹے نے آؤٹ کیا ۔ آکاش آنند نے۲۵۶؍گیندوں میں ۱۱؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۶؍ رن بنائے۔ ودربھ نے پہلی اننگز میں ۳۸۳؍ رن بنائے تھے ۔ ودربھ کیلئے پارتھ ریکھڑے نے ۴؍، یش ٹھاکر اور ہرش دوبے نے ۲-۲؍ وکٹ لئے۔ درشن نالکنڈے اور نچیکیت بھوٹے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس میچ میںآکاش آنند واحد سنچری اسکور کرنے والے بلے باز ہیں۔ودربھ کی پہلی اننگز میںدھروشورے نے سب سے زیادہ ۷۴؍رن بنائے تھے۔