Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وراٹ کوہلی کے ۶؍رن پر آؤٹ ہونے سے دہلی کے اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی

Updated: February 01, 2025, 1:22 PM IST | New Delhi

دہلی کی جانب سے رنجی میں کھیلنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور وہ ۶؍ رن پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

Virat Kohl. Picture: INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کی جانب سے رنجی میں کھیلنے والے   ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور وہ ۶؍ رن پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
 راہل شرما نے  جمعہ کو  نئی دہلی کے  ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دہلی اور ریلوے کے درمیان رنجی میچ میں یش دھول(۳۲؍رن) کو  ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ریلوے کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد شائقین سے بھرے ا سٹیڈیم کوہلی کوہلی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ حاضرین نے تالیوں سے کوہلی کا استقبال کیا۔ وراٹ کوہلی بیٹنگ کے لیے آئے اور۱۵؍ گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکا لگایا۔ وہ پہلی اننگز میں محض ۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں  تیز گیندباز ہمانشو سنگوان نے بولڈ کیا۔
 اسٹیڈیم میں وراٹ کے حوالے سے صورتحال یہ تھی کہ جیسے ہی وہ باہر نکلے وہاں خاموشی چھا گئی اور شائقین  لوٹنے لگے۔ بڑی توقعات کے ساتھ میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو مایوسی ہوئی۔ اس دوران میٹرو اسٹیشن پر بھیڑ جمع ہوگئی۔ لمبی قطاریں نظر آ نے لگیں۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی گزشتہ کچھ عرصے سے خراب فارم کا سامنا کر رہے ہیں۔ وراٹ اپنے  فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے۱۲؍  سال بعد رنجی ٹرافی میں میدان میں اترے ہیں۔خیال رہے کہ وراٹ کو آؤٹ کرنے والے گیند باز کو اسٹیڈیم میں گالیاں بھی سنی پڑی تھیں۔ 
کون ہے ہمانشو سانگوان ؟
  اس بار  وراٹ کوہلی رنجی ٹرافی میں دہلی کی طرف سے کھیلنے آئے ہیں۔ جیسے ہی وہ میدان میں واپس آئے، تماشائیوں کی بھیڑ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جمع ہوگئی۔ جمعرات کو کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ۱۵؍ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم پہنچے۔ یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ شائقین نے کوہلی کے نام کے  نعرے لگائے۔ لیکن ان سب کے باوجود  کوہلی اپنے مداحوں کو خوش نہ کر سکے۔  انہیں ہمانشو سنگوان نے ایک خوبصورت گیند پر بولڈ کیا۔ جیسے ہی ہمانشو نے وکٹ لیا، کرکٹ شائقین نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرول کرنا شروع کردیا۔
۲۹؍ سالہ تیز گیند باز ۲؍ ستمبر ۱۹۹۵ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ہمانشو نے ۲۰۱۹ء میں ریلوے کے لیے کھیلنا شروع کیا جس میں اپنا پہلا میچ ۲۰۔۲۰۱۹ء  وجے ہزارے ٹرافی میں ۲۷؍ ستمبر کو کھیلا تھا، انہوں  نے  لسٹ اے میں  آغاز کیا۔ ان کا ۲۰؍ میں آغاز  ۸؍ نومبر کو سید مشتاق علی ٹرافی میں ہوا اور ان کا فرسٹ کلاس آغاز ۹؍ دسمبر کو رنجی ٹرافی میں ہوا۔ دہلی کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے۲۳؍ رنجی ٹرافی میچوں میں ۷۷؍فرسٹ کلاس وکٹ، ۱۷؍ میچوں میں ۲۱؍ لسٹ اے وکٹ اور۷؍ میچوں میں  ۵؍ ٹی  ۲۰؍وکٹ حاصل کئے۔ ہمانشو نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کلکٹر کے طور پر کام کیا ہےاور وہ وراٹ کوآؤٹ کرنے کے زیادہ مشہور ہوگئے ہیں۔ 

دہلی کو ۹۳؍رن کی برتری ملی
کپتان آیوش بدونی (۹۹؍رن) اور سمیت ماتھر (ناٹ آؤٹ ۷۸؍رن) کی شاندار اننگز کی مدد سےدہلی نے رنجی کے دوسرے دن اسٹمپ کے وقت ریلوے کے خلاف ۷؍ وکٹ پر جمعہ کو ہونے والے ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں۳۳۴؍ رن بناکر۹۳؍رن کی برتری حاصل کرلی۔
 دہلی نے جمعرات  کے ایک وکٹ پر ۴۱؍ رن سے آگے کھیل شروع کیا۔ دہلی کا دوسرا وکٹ یش دھول  ۳۲ ؍ رن کی صورت میں گرا۔ وہ راہل شرما کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے اسٹار بلے باز ورات کوہلی صرف ۶؍رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ہمانشو سنگوان نے بولڈ آؤٹ کیا۔ سنت سنگوان بھی ۳۰؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان آیوش بدونی اور سمیت ماتھر نے اننگز کو سنبھالا۔ سنچری کی طرف بڑھ رہے بدونی کو آؤٹ کر کے کرن شرما نے دہلی کو بڑا جھٹکا دیا۔ بدونی نے۷۷؍ گیندوں پر ۱۲؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر۹۹؍ رن بنائے۔ پرناو راجونشی (۳۹؍رن) اور شیوم شرما ۱۴؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر دہلی کی ٹیم نے  ۷؍ وکٹ پر   ۳۳۴؍ رن بنا لیے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK