• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

افغانستان کے راشد خان نے ٹی۲۰؍ میں تاریخ رقم کردی

Updated: June 26, 2024, 10:22 AM IST | Agency | Florida

افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین ۱۵۰؍ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

Rashid Khan. Photo: INN
راشد خان ۔ تصویر : آئی این این

افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین ۱۵۰؍ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ راشد خان۱۰۰؍ سے کم میچوں میں ۱۵۰؍  ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے۹۲؍ میچ میں ۱۵۰؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل وکٹ مکمل کئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی نے۱۱۸؍ میچ میں ۱۵۰؍ وکٹ مکمل کئے تھے۔ خیال رہے کہ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف۲؍ پلیئرس نے۱۵۰؍ وکٹ لئے ہیں۔ ۱۲۹؍ میچ کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔ اس کے ساتھ ہی راشد خان نے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے ۹؍مرتبہ ایک اننگز میں ۴؍وکٹ لئے۔ ایسا کرنے والے وہ پہلے گیندباز ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK