Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کی بے خوفی سے روی شاستری متاثر

Updated: April 28, 2025, 2:31 PM IST | Agency | Mumbai

سابق ہندوستانی کوچ روی شاستری نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں چمکنے والے نوجوان بلے بازوں کی نئی نسل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آیوش مہاترے، ویبھو سوریاونشی، پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کا بین الاقوامی کرکٹ میں مستقبل روشن ہے۔ 

Ravi Shastri. Picture: INN
روی شاستری۔ تصویر: آئی این این

سابق ہندوستانی کوچ روی شاستری نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں چمکنے والے نوجوان بلے بازوں کی نئی نسل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آیوش مہاترے، ویبھو سوریاونشی، پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کا بین الاقوامی کرکٹ میں مستقبل روشن ہے۔ 
 شاستری نے آئی سی سی ریویو کے ایک نئے ایپی سوڈ میں میزبان سنجنا گنیشن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی نوجوان سنسنی کے بے خوف رویے سے حیران ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔ سابق ہندوستانی کوچ نے چنئی سپر کنگز کے آیوش مہاترے اور راجستھان رائلز کے ویبھو سوریاونشی کے ساتھ ساتھ پنجاب کنگز کے جارحانہ اوپنرس پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ جیسے نوجوانوں کی ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ  چاروں  مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر اس فارم کو اچھی طرح سے دُہرا سکتے  ہیں۔روی شاستری نے کہاکہ ’’پنجاب کے دو سلامی بلے باز (پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ) شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی جو ابھی آئے ہیں وہ۱۴؍ سال یا۱۷؍ سال کے ہیں اور ابتدائی ۶؍ اوورس میں رن بناتے ہیں۔ آریہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی زبردست فارم میں ہیں۔‘‘
 خیال رہے کہ۲۳؍ ​​سالہ آریہ نے۸؍ اننگز میں ۲۰۱ء۵۸؍ کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے۲۵۴؍ رن بنائے ہیں جس میں سی ایس کے کے خلاف شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ آریہ کو زخمی رتوراج گائیکواڑ کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔شاستری نے کہا کہ ’’آیوش آریہ نے ممبئی انڈینس کے خلاف جو شاٹس کھیلے، جس طرح سے انہوں نے ممبئی انڈینس کی اسٹار سے بھری لائن اپ کے خلاف۱۷؍ سال کی عمر میں ناقابل یقین شاٹس کھیلے، اس نے سب کی توجہ مبذول کروائی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK