روی چندرن اشون حال ہی میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے تعاون کرتے ہوئے اتوار کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو۲۸۰؍ رن سے شکست دی تھی۔
EPAPER
Updated: September 24, 2024, 11:02 AM IST | Agency | New Delhi
روی چندرن اشون حال ہی میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے تعاون کرتے ہوئے اتوار کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو۲۸۰؍ رن سے شکست دی تھی۔
روی چندرن اشون حال ہی میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے تعاون کرتے ہوئے اتوار کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو۲۸۰؍ رن سے شکست دی تھی۔ آل راؤنڈر نے پہلی اننگز میں گھریلو سرزمین پر اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنائی اور اس کے بعد۸۸؍رن پر ۶؍وکٹ کے اعداد و شمار کے ساتھ ہندوستان کو ۲؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری دلائی۔ اشون کی اس دُہری کامیابی سے انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ تاہم تجربہ کار آف اسپنر نے گھریلو ہجوم کے سامنے اپنی شاندار کارکردگی کا سہرا اپنی بیوی پریتی نارائنن، دو بیٹیوں اور چیپاک کی `توانائی کو دیا۔اشون نے بی سی سی آئی ٹی وی پر پریتی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ’’’ `مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کیسے ردعمل کا اظہا رکروںکیونکہ پہلے دن کچھ ایسا ہوا جو بہت جلد ہوا۔ مجھے امید نہیں تھی کہ میں یہاں بیٹنگ کرنے آؤں گا اور سنچری اسکور کروں گا۔ میں نے کافی عرصے سے بیٹنگ نہیں کی تھی۔ جب بھی میں چیپاک پر آتا ہوں تو یہ خاص احساس ہوتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس میدان پر کوئی ایسی توانائی ہے جو مجھے آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ توانائی آپ میں شامل ہوئی ہے، اشون بیٹیوں کے دن کے موقع پر بچوں کو کیا تحفہ دیں گے؟ کرکٹر نے جواب دیاکہ `میں انہیں وہ گیند دوں گا جس سے میں نے ۵؍ وکٹ لئے۔وہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں جس کی وجہ سے مجھے اچھا لگا۔