• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رویندرجڈیجاکے یکروزہ کریئر پرخطرے کے بادل

Updated: July 19, 2024, 10:39 PM IST | New Delhi

ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر کو چمپئن ٹرافی میں موقع ملنے کا امکان کم۔ جڈیجا نے ٹی ۲۰؍ کو الوداع کہہ دیا ہے

Ravindra Jadeja.Photo:INN
رویندر جڈیجا۔ (تصویر:آئی این این)

رویندر جڈیجا کا ون ڈے کریئر ختم ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی ) کے سلیکٹرس نے چمپئن  ٹرافی سے قبل نوجوان آل راؤنڈرس، خاص طور پر اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی سفید گیند کی حکمت عملی میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ جڈیجا۲۰۰۹ء میں اپنے  کریئر کے آغاز کے بعد سے ون ڈے فارمیٹ میں ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔ 
سری لنکا میں ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے  جڈیجہ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا سلیکٹرس کا فیصلہ، جس میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے اہم کھلاڑی شامل تھے، ٹیم کے نئے ڈھانچے کی طرف واضح پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگرچہ جڈیجا ایک اہم کھلاڑی رہے ہیں، لیکن ٹیم سے ان کا باہر ہونا ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ مستقبل کے امکانات کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہے۔
بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ  چمپئن ٹرافی سے قبل صرف ۶؍ ون ڈے میچ باقی ہیں، سلیکٹرس ان میچوں میں  اکشر پٹیل  اور واشنگٹن سندر کواستعمال کرے گا۔ بی سی سی آئی کے مطابق یہ  مستقبل کے لئے  اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ جڈیجا نے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔  جڈیجا کی کارکردگی کے اعدادوشمار متاثر کن رہے ہیں۔۲۰۱۹ء ورلڈ کپ کے بعد سے انہوں نے۴۰؍ کے  اوسط سے۶۴۴؍ رن بنائے ہیں اور۳۷؍ کے  اوسط سے ۴۴؍  وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ غیر معمولی فیلڈنگ کی مہارتوں نے انہیں کئی  برسوں میں ایک قابل قدر کھلاڑی بنا دیا ہے۔ تاہم، سلیکٹرس کا خیال ہے کہ اب دوسرے متبادل کو تلاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK