• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریئل میڈرڈ نےغرناطہ فٹبا ل کلب کو ۴؍گول سے روند دیا

Updated: May 13, 2024, 10:32 AM IST | medrid

اسپینش لیگ لالیگا میں ریئل کی ۰۔ ۴؍کی جیت میں بی ڈیاز نے ۲؍گول کئے۔ ۳۵؍میچوں میں میڈرڈ کے کلب کے ۹۰؍پوائنٹس ہوگئے۔

Real Madrid team and coaching staff. Photo: INN.
ریئل میڈرڈ کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف۔ تصویر: آئی این این۔

اسپینش لیگ لا لیگا میں غرناطہ فٹبال کلب کو ریئل میڈر ڈ نے ۰۔ ۴؍گو ل روند دیا اور لیگ کے ٹیبل پر ۹۰؍ پوائنٹس پورے کرلئے۔ اس میچ میں ریئل کی جانب سے بی ڈیاز نے شاندار ۲؍گول کئے۔ ریئل نے ۳۵؍میچ کھیلے ہیں۔ 
خیال رہے کہ ریئل میڈرڈ نے پہلے ہی لالیگا کا خطاب اپنے نام کرلیاہے۔ اس نے ریکارڈ ۳۶؍ویں بار گھریلو چمپئن شپ جیت لی ہے۔ اب اس کے پاس چمپئن لیگ کا خطاب جیتنے کا موقع بھی ہے۔ اس نےگزشتہ دنوں جرمنی کے فٹبال کلب بائرن میونخ کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا تھا۔ چمپئن لیگ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ کو ایک اور جرمن فٹبال کلب بوروشیا ڈورٹمنٹ سے مقابلہ کرنا ہے جس نے پی ایس جی کو شکست دی تھی۔ 
دوسری طرف غرناطہ فٹبال کلب اس شکست کے ساتھ ہی لیگ سے بھی باہر ہوگیاہے۔ اب اسے سیکنڈ ڈویژن میں بہتر کھیلتے ہوئے لالیگا میں لوٹنا ہوگا جوکہ اس کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ غرناطہ کے کھلاڑی اپنے گھریلو میدان پر چمپئن ٹیم کے سامنے بونے نظر آئے۔ اس کے کھلاڑیوں نے گھریلو کے شائقین کے سامنے گول کرنے کی کوشش بھی نہیں کی جس کی وجہ سے اسکور صفر رہا۔ دوسری طرف ریئل کے کھلاڑیوں نے زبردست مقابلہ کیا اور یکے بعد دیگرے ۴؍گول کئے اور غرناطہ کو لیگ سے ہی باہر کردیا۔ 
میچ کی بات کریں تو ریئل میڈرڈ کو پہلا گول کرنے کیلئے ۳۸؍ منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ ۳۸؍ویں منٹ میں ایف گارسیا نے پہلا گول کیا اور ٹیم کیلئے گول کرنے کے دروازے کھول دیئے۔ میچ کے پہلے ہاف کے انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں ریئل کی جانب سے اے گیولر نےدوسرا گول کیا اور اسکور ۰۔ ۲؍گول کردیا۔ فرسٹ ہاف کا اختتام اسی اسکور پر ختم ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ریئل نے اپنے تیور دکھا دیئے تھے اور ۴۹؍ویں منٹ میں بی ڈیاز نے تیسرا گول کیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ڈی کیبلوس نے کی۔ اس کے بعد ۵۸؍ ویں منٹ میں لوکاماڈرچ کی مدد سے بی ڈیاز نے ایک اور گول کیا اور ٹیم کو ۰۔ ۴؍گول کی سبقت دلا دی۔ اس گول کے بعد میچ میں کوئی اور گول نہ ہوسکا اور ریئل نے یہ میچ ۰۔ ۴؍ گول کے اسکور سے جیت لیا۔ 
اب ریئل میڈرڈکی ٹیم کو چمپئن لیگ کے فائنل کی تیاری کرنی ہے جس میں ریئل کو بوروشیا ڈورٹمنڈ سے مقابلہ کرناہے۔ اس مقابلے سے قبل ریئل کے منیجر کارلو اینسیلوٹی نے کہاکہ ہم چمپئن لیگ کا خطاب بھی جیتنے کیلئے بے قرا ر ہیں۔ ہم لالیگا میں ریکارڈ ۳۶؍ویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیاہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چمپئن لیگ میں بھی ریکارڈ ۱۵؍ ویں بار مرتبہ خطاب ہمیں ہی ملے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کائلیان ایمباپے کے بارے میں زیادہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہماری پوری توجہ چمپئن لیگ کے فائنل پر مرکوز ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK