ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اس وقت زبردست فارم میں ہے۔ اس نے سیز ن میں پہلے ہی اسپین کی گھریلو فٹبال لیگ لالیگا میں خطاب جیت لیا تھا۔
EPAPER
Updated: June 08, 2024, 3:24 PM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اس وقت زبردست فارم میں ہے۔ اس نے سیز ن میں پہلے ہی اسپین کی گھریلو فٹبال لیگ لالیگا میں خطاب جیت لیا تھا۔
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اس وقت زبردست فارم میں ہے۔ اس نے سیز ن میں پہلے ہی اسپین کی گھریلو فٹبال لیگ لالیگا میں خطاب جیت لیا تھا۔ ریئل نے ۳۶؍ویں لالیگا کے خطاب پر قبضہ کیا تھا اور ایک بار پھر اس نے گزشتہ ہفتے یورپ میں کلب فٹبال کا سب سے باوقار خطاب یوئیفا چمپئن لیگ پر قبضہ کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی اس نے ریکارڈ ۱۵؍ویں مرتبہ چمپئن شپ جیت لی۔
گزشتہ سنیچر کو چمپئن لیگ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کا سامنا جرمنی کے فٹبال کلب بوروشیا ڈورٹمنڈ کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر چمپئن شپ پر قبضہ کیا۔ اس سے قبل ریئل میڈرڈ نے ایک سیزن قبل ۱۴؍ویں مرتبہ ریکارڈ خطاب جیتا تھا ۔ اس بار ریئل میڈرڈ میں کوئی اسٹار کھلاڑی بھی نہیں تھا اس کے باوجود اس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سبھی حریفوں کو روندتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور اس کے بعد خطابی مقابلے میں اس ٹیم نے جرمنی کے کلب کو بھی مات دی۔
چمپئن لیگ کو یورکپ کے باوقار کلب فٹبال ٹورنامنٹ کا درجہ حاصل ہے۔یورپ میں یہ کلب فٹبال سیزن کا آخری ٹورنامنٹ ہوتا ہے اس کے بعد سبھی کھلاڑی اپنی اپنی قومی ٹیموں کی جانب سے مختلف ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہیں۔ اس لئے اس ٹرافی کو جیتنے والے کلب کو یورپ کا بادشاہ قرار دیا جاتاہے۔ اس بار ریئل میڈرڈ نے اس ٹرافی کو اٹھاکر اس خطاب پر اپنی حکمرانی قائم کرلی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھیں تو ریئل میڈرڈ نے ۱۵؍ مرتبہ اس خطاب کو اپنے نام کیا اس لئے یورپ کے اس ٹورنامنٹ پر اس کا غلبہ ہے۔
ریئل میڈرڈ نے اپنا پہلا خطاب ۵۶۔۱۹۵۵ء کے سیزن میں فرانس کے فٹبال کلب ریمس کو فائنل میں ۳۔۴؍گول سے شکست دی تھی۔ یہ چمپئن لیگ کا افتتاحی ٹورنامنٹ تھا ۔ اس کےبعداگلے ۴؍ سیزن میں بھی ریئل میڈرڈ نے حریف ٹیموں کو شکست دی تھی۔ ریئل میڈرڈ نے فیورینٹینا کو۵۷۔۱۹۵۶ء کے سیزن کے فائنل میں ۰۔۲؍ گول سے مات دے کر خطاب جیتا تھا۔ یہ مقابلہ اٹلی میں ہوا تھا جس کے اگلے سیزن میں اسپین کے مضبوط کلب نے انٹر میلان کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے مات دی تھی اور یہ میچ بھی اٹلی میں ہی کھیلا گیا تھا۔ ۵۹۔ ۱۹۵۸ء کے سیزن کے فائنل میں ریمس کو ۰۔۲؍گول سے مات دی تھی۔ ۶۰۔۱۹۵۶ء کے فائنل میں ریئل نے فرینکفرٹ فٹبال کلب کو ۳۔۷؍ گول سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ ۵؍خطاب جیتنے کےبعد ریئل نے ۶۶۔۱۹۶۵ء کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پارٹیزن فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے مات دی تھی۔یہ ریئل کا چھٹا ٹائٹل تھا۔ اسے ۸؍واں خطاب جیتنے کیلئے کافی انتظار کرنا پڑا تھا۔
ریئل نے اپنا ۸؍واں خطاب ایل کلاسیکو مقابلے میں جیتا تھا۔ ۹۲۔۱۹۹۹۱ء کے فائنل میں ریئل نے بارسلونا کو ۰۔۱؍ گول سے مات دی تھی۔ یہ میچ ویمبلی میں کھیلا گیا تھا۔ ۹۸۔۱۹۹۷ء کے سیزن میں اسپین کے مضبوط فٹبال کلب نے یووینٹس کو جدوجہد کے بعد مات دی تھی۔ یہ اس کا ۹؍واں خطاب تھا۔ ۲۰۰۰ء۔۱۹۹۹ء کے فائنل میں ریئل میڈرڈ نے اپنے ہی ملک اسپین کی ٹیم ویلنشیا کو ۰۔۳؍گول سے مات دے کر خطاب جیت لیا تھا۔ ۰۲۔۲۰۰۱ء کے سیزن میں بائر اسپینی کلب ریئل نے جرمنی کے لیورکوزین کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے مات دی تھی۔۱۴۔۲۰۱۳ء کے فائنل میں ریئل نے اپنے شہر کے ایٹلیٹیکو کو ۱۔۴؍گول سےشکست دی۔ ۲۰۱۶ء کے فائنل میں ایٹلیٹیکو اور اس کے اگلے سیزن میں یووینٹس اور اس کے بعد لیورپول کو شکست دی تھی۔ ۲۰۲۲ء کے سیزن میں ریئل نے فائنل میں لیورپول کو ۰۔۱؍گول سے مات دی تھی۔