کوپاڈیل رے کے کوارٹر فائنل میں ریئل نے لیگانیس کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے مات دی۔ مقابلے کے انجری ٹائم میں گارسیا نے اہم گول کیا۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 1:46 PM IST | Agency | Madrid
کوپاڈیل رے کے کوارٹر فائنل میں ریئل نے لیگانیس کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے مات دی۔ مقابلے کے انجری ٹائم میں گارسیا نے اہم گول کیا۔
نوجوان کھلاڑی گونزالو گارسیا کے انجری ٹائم میں کئے جانے والے گول کی بدولت ریئل میڈرڈفٹبال کلب بدھ کی دیر رات کو لیگانیس کلب کو ۲۔۳؍گول سے ہرا کر کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔۲۰؍ سالہ گارسیا نے۹۳؍ویں منٹ میں براہیم ڈیاز کے کر اس کو گول میں بدل کر میڈرڈ کو جیت دلائی جب لیگانیس نے میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا تھا۔ ریئل میڈرڈ کےکوچ کارلو اینسیلوٹی نے اس ہفتے کے آخر میں میڈرڈ کے اہم لا لیگا ڈربی اور اگلے ہفتے مانچسٹر سٹی کے خلاف یوئیفا چمپئن لیگ کے پلے آف سے قبل مزید انجری سے بچنے کے لیے اپنی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی تھیں۔
جوڈ بیلنگھم اور کائلیاایمباپے کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا جبکہ ونیشیئس جونیئر بینچ پر موجود رہے جبکہ بی ٹیم کے جوڑی دار راؤل اسینسیو اور جیکب ریمن دونوں نے مرکزی دفاع میں آغاز کیا اورآردا گیولر اور براہیم مڈفیلڈ میں کھیلے۔ لیگانیس نے اپنی مضبوط ترین سائیڈ میدان پر اتاری تھی اس کے باوجود اسے قریبی شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ڈیاگو گارسیانے میچ کے آخری لمحے میں زبردست کارکردگی پیش کی۔ لوکا موڈرچ نے ۱۸؍ویں منٹ میں میڈرڈ کو آگے بڑھایا ۔انہوں نے روڈریگو کے پاس سے گیند کو جال میں پھنسایا ۔ ۲۵؍ویں منٹ میں اینڈرک نے گول کرکے ریئل میڈرڈ کا اسکور ۰۔۲؍ گول کردیا۔ میچ کے پہلے ہاف سے قبل لیگانیس کی جانب سے جے کروز نے ایک گول کرکے اسکور ایک کے مقابلے ۲؍ گول کردیا۔
لیگانیس نے ہار ماننے سے تیار نہیں تھا اور ہاف ٹائم سے ۶؍ منٹ پہلے پنالٹی اسپاٹ سے اس کا حساب بیباق کردیا۔جب ریمن نے جوآن کروز کے شاٹ کو اپنے بازو سے روکا، اور کروز نے سکون سے اس جگہ سے گول کیا۔ ہاف ٹائم میں ونیسیئس نے روڈریگو کی جگہ لی کیونکہ اینسیلوٹی اپنے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ تروتازہ رکھنا چاہتے تھے جبکہ کروز نے۵۹؍ویں منٹ میں گول کیا جب اس کا شاٹ فیرلینڈ مینڈی سے ٹکرا گیا اور گول کیپر اینڈری لونن کی طرف سے غلط فٹ پر جا کر گول ہوا۔ ریئل میڈرڈ نے ونیسیئس کے ساتھ دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا، جب کہ بارچومین نے ایک اوور کو بچایا۔ ریئل میڈرڈ کی ٹیم نے ایک بار پھر کوشش کی اور اسے دوسرے ہا ف کے آخری لمحات میں کامیابی ملی۔ گارسیا نے گول ختم کرکے میچ جیت لیا۔ ریئل میڈرڈ کے کوچ اینسیلوٹی نے کہا کہ آج کھلاڑیوں کو بہت جدوجہد کرنی پڑی ، حالانکہ میں نے ریئل کی بی ٹیم میدان پر اتاری تھی۔