فرانس کےا سٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے سال کا اختتام خوش آئند کیا۔ ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر جو کہ مہینے کے آغاز میں فارم کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، گزشتہ ۴؍ میچوں میں چوتھا گول کر کے سیویلا کے خلاف ۲۔ ۴؍سے جیت میں ایک بار پھر ہیرو رہے۔
EPAPER
Updated: December 24, 2024, 12:23 PM IST | Agency | Madrid
فرانس کےا سٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے سال کا اختتام خوش آئند کیا۔ ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر جو کہ مہینے کے آغاز میں فارم کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، گزشتہ ۴؍ میچوں میں چوتھا گول کر کے سیویلا کے خلاف ۲۔ ۴؍سے جیت میں ایک بار پھر ہیرو رہے۔
فرانس کےا سٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے سال کا اختتام خوش آئند کیا۔ ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر جو کہ مہینے کے آغاز میں فارم کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، گزشتہ ۴؍ میچوں میں چوتھا گول کر کے سیویلا کے خلاف ۲۔ ۴؍سے جیت میں ایک بار پھر ہیرو رہے۔ ایمباپےنے میچ کے پہلے ۱۰؍منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ یہ ریئل میڈرڈ کیلئے اب تک کے۸؍ میچوں میں ایمباپے کا چھٹا گول تھا۔ ایمباپےکے لئے دسمبر کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ وہ ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف پنالٹی اسٹروک سے محروم رہے۔ انہوں نے اسے اپنے کریئر کا بدترین وقت قرار دیا تھا۔ ایمباپے نے اتوار کو میچ کے بعد کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ مجھے ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے گزشتہ چند میچ میرے لئے اچھے رہے ہیں۔ میں نے بلباؤ کے خلاف میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے، جب میں اپنی بدترین فارم میں تھا۔ ایمباپے کے علاوہ ریئل میڈرڈ کیلئے والورڈے، روڈریگو اور براہیم ڈیاز نے بھی ایک ایک گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ ریئل میڈرڈ اب لیڈر ایٹلیٹکو سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ ایک میچ زیادہ کھیلنے کے بعد بارسلونا اب بھی میڈرڈ سے ۲؍ پوائنٹ پیچھے ہے۔ میڈرڈ کا اگلا میچ ۳؍جنوری کو ویلینسیا کے خلاف ہے جو سیلاب کی وجہ سے پچھلی بار نہیں ہو سکا تھا۔ سیویلا کے کپتان اور اسپین کے لیجنڈ جیسس ناواس کا یہ فائنل میچ تھا، جو سال کے آخری میچ کے بعد ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے لیجنڈری ہسپانوی محافظ کو اعزاز سے نوازا۔