• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستانی کرکٹر بابراعظم کو باہر کرنے کی سفارش

Updated: October 14, 2024, 11:51 AM IST | Islamabad

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Babar Azam Photo: INN.
بابر آعظم۔ تصویر: آئی این این۔

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی تشکیل کردہ نئی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم میٹنگ ہوئی جس میں دوسرے ٹیسٹ کیلئے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مشورہ دیا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔ کپتان سمیت ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن کلیسپی نے بھی بابراعظم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK