Inquilab Logo

رشبھ پنت کی سنچری کے باوجود ٹیم انڈیا پر شکست کا خطرہ

Updated: January 14, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Cape Town

جنوبی افریقہ کو جیتنے کےلئے ۱۱۱؍رنوں کی ضرورت،۸؍وکٹیں محفوظ،دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا کی بلے بازی پنت کو چھوڑ کر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی

Team India`s wicketkeeper-batsman Rishbh Pant scored a magnificent century.Picture:PTI
ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے شاندار سنچری بنائی۔ تصویر: پی ٹی آئی

:جنوبی افریقہ کے موجودہ دورے پر وراٹ کوہلی کی کپتانی میں جانے والی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم سے امید تھی کہ وہ اب تک اس ملک میںسیریز نہ جیت پانے کا سلسلہ ختم کر دے گی۔۳؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی جب ٹیم انڈیا نے  حاصل کی تو ایسی امید ہوئی کہ شاید ۱۹۹۲ء سے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز نہ جیت پانے کا سلسلہ اس بار ختم ہوجائگا۔ لیکن میزبان جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسے جیت کر سیریز میں برابری حاصل کر لی اور آخری ٹیسٹ میچ کو دلچسپ بنا ڈالا۔ تیسرےاور فیصلہ کن ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں صرف۲۲۳؍رن ہی بنا سکی تھی لیکن گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بدولت اس نے نہ صرف میزبان ٹیم کو ۲۱۰؍رنوں پر ڈھیر کردیا بلکہ ۱۳؍رنوں کی برتری بھی حاصل کر لی۔ دوسری اننگز میں ہندوستانی بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کی امید تھی لیکن وکٹ کیپر بلے باز رشبھ کی سنچری کو چھوڑ دیں تو دیگر کوئی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکا اور اس طرح پوری ٹیم ۱۹۸؍رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔جیت کےلئے جنوبی افریقہ کو۲۱۲؍رنوں کا ہدف ملا تھا۔پہلے اننگز میں ٹیم انڈیا کی گیندبازی کو دیکھتے ہوئے اسے ایک چیلنجنگ اسکور کہا جا سکتا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے  دن کا کھیل ختم ہونے تک صرف ۲؍وکٹ گنواکر ۱۰۱؍رن بنا لئے تھے۔اس سے قبل وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍رن) کی شاندار سنچری کے دم پر ٹیم انڈیا نے تیسرے اور آخرے  ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جمعرات کو خراب شروعات کے باوجود۱۹۸؍رن بنائےاور میزبان جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لئے ۲۱۲؍رنوں کا ہدف رکھا۔ اس سے قبل ہندوستان نے کل کے اسکور ۲؍ وکٹ پر۵۷؍ رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا، لیکن چیزیں ہندوستان کے منصوبے کے مطابق نہیں رہیں اور اس نے شروع میں ہی ۲؍ اہم  وکٹیں گنوا دیں۔ جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے   چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے دونوں تجربہ کار بلے بازوں کو محض ایک رن کے اندر ہی سستے میں پویلین بھیج دیا۔۵۷؍ کے اسکور پر پجارا کی شکل میں تیسرا اور۵۸؍ کے اسکور پر رہانے کی شکل میں ہندوستان کو چوتھا  جھٹکا لگا۔ پجارا نے۳۳؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۹؍ رن جبکہ رہانے ۹؍ گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔دن کی دوسری ہی گیند پر نوجوان تیزگیندباز مارکو جنسن نے پجارا کو اپنا شکار بنایا۔   اس کے اگلے ہی اوور میں ربادا نے رہانے کو آؤٹ کیا۔اس ناکامی کے بعد رہانے اور پجارا کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔رہانے کے بعد کریز پر اترے رشبھ پنت نے کپتان کوہلی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالا بلکہ اس دوران اچھے شاٹس کھیل کر حریف ٹیم پر دباؤ بنایا۔ایک سرے پر کوہلی جم کر کھیلنے کی کوشش کی جبکہ دوسرے اینڈ پر پنت نے اپنے اسٹائل کے مطابق جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ ان کی اننگز کے دوران کبھی یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ  ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے۔  دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے ۹۴؍ رنوں کی اہم  پارٹنرشپ ہوئی۔اس شراکت کا خاتمہ لنچ کے بعد کوہلی(۲۹) کے آؤٹ ہونے سے ہوا، جنہیں لنگی نگدی نے مارکرم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔کوہلی نے اپنی ۲۹؍رنوں کی اننگز میں ۱۴۳؍گیندوں کاسامنا کیا اور ۴؍چوکے لگائے۔ اس شراکت کے ٹوٹتے ہی ہندوستان کی اننگز ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گئی ۔نچلے آرڈر میں کوئی بھی بلے باز پنت کا ساتھ نہیں دے سکا۔ اشون(۷)، شاردل(۵)، امیش یادو(صفر)، محمد سمیع(صفر) اور بمراہ(۲) جلد پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران پنت نے ایک سرے پر جمے رہے اور اپنے ۲۸؍ ویں  ٹیسٹ میں چوتھی  سنچری مکمل کی۔  جنوبی افریقہ کی جانب سے نوجوان گیند بازمارکو جنسن نے ایک مرتبہ پھر شاندار گیند بازی کی۔ انہو ںنے ۱۹ء۳؍اوور میں ۶؍ میڈن کے ساتھ ۳۶؍رن دے کر ۴؍وکٹ لئے۔ ان کے علاوہ تجربہ کار تیز گیند باز کگیسو ربادا ا اور لنگی انگیدی نے بھی ۳۔۳ ؍وکٹیں حاصل کیں۔ کل میچ کا چوتھا دن ہے اور

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK