• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیوانڈوسکی چمپئن لیگ میں ۱۰۰؍ گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی

Updated: November 28, 2024, 11:33 AM IST | Rome

بارسلونا فٹبال کلب کے کھلاڑی لیوانڈوسکی سے پہلےکرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے ۱۰۰؍ گول کئے ہیں ۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

رابرٹ لیوانڈوسکی اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد ۱۰۰؍ گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ ارلنگ ہالینڈ نے بھی اپنے اچھے فارم کو جاری رکھا اور چمپئن لیگ کے ۱۰۰؍گول کرنے والے کھلاڑیوں کے ایلیٹ کلب میں شامل ہونے کی جانب مضبوط قدم اٹھایا۔ 
۲۴؍سالہ نوجوان ارلنگ نے مانچسٹر سٹی کے لئے فینورڈفٹبال کلب کے خلاف ۲؍ گول کئے اور اس مقابلے میں ان کے مجموعی گولس کی تعداد۴۶؍ ہو گئی ہے۔ اس کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کے باوجود مانچسٹر سٹی نے فینورڈ کے خلاف۳۔ ۳؍ سے ڈرا کھیلا۔ مانچسٹر سٹی اس انداز میں گزشتہ ۶؍ میچوں میں جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ 
پولینڈ کے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے بارسلونا فٹبال کلب کی بریسٹ کے خلاف ۰۔ ۳؍گول کی جیت میں ابتدائی پنالٹی کو تبدیل کر کے چمپئن لیگ کا اپنا۱۰۰؍ واں گول کیا۔ پولینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر نے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں مقابلے میں اپنا۱۰۱؍ واں گول کیا۔ رونالڈو نے چمپئن لیگ میں سب سے زیادہ ۱۴۰؍ گول اسکور کئے ہیں۔ ان کے بعد میسی کا نمبر آتا ہے جن کے نام۱۲۹؍ گول ہیں۔ 
بارسلونا فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی لیوانڈوسکی نے میچ کے بعد کہاکہ ’’ `یہ بہت اچھا نمبر ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں چمپئن لیگ میں ۱۰۰؍ گول مکمل کروں گا۔ میں کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی کے ایلیٹ کلب میں شامل ہونے پر خوش ہوں۔ ۳۶؍ سالہ لیوانڈوسکی نے چمپئن لیگ میں اپنے۱۲۵؍ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ لیونل میسی نے۱۲۳؍ اور رونالڈو نے۱۳۷؍ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ خیال رہےکہ دوسرے ہاف میں بارسلونا کی جانب سے ڈینی اولمو نے بھی گول کر دیا۔ بارسلونا نے اس طرح بریسٹ کی ناقابل شکست مہم کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK