بارسلونا کلب نے الاویس کو۰۔۳؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ لالیگا کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔
EPAPER
Updated: October 08, 2024, 11:31 AM IST | Agency | Madrid
بارسلونا کلب نے الاویس کو۰۔۳؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ لالیگا کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کی شاندار کارکردگی کے بل بوتے بارسلونا فٹبال کلب نے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں اتوار کی دیر رات کو الاویس فٹبال کلب کو ۰۔ ۳؍گول سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اسے ۳؍پوائنٹس ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے ٹاپ پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ اس فتح کے ساتھ بارسلونا فٹبال کلب دوسرے نمبر پر موجود ریئل میڈرڈ سے ۳؍ پوائنٹس آگے ہے۔ ریئل میڈرڈ نے ہفتے کے روز چوتھے نمبر کی ویلاریئل کو۰۔ ۲؍گول سے ہرا کر بارسلونا کے ساتھ برابری کر دی تاہم انہوں نے یہ برابری اپنے ۹؍ویں میچ میں حاصل کی۔
پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک
اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے۲۵؍ منٹ کے وقفے میں ہیٹ ٹرک کی۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے ۷؍ویں، ۲۲؍ویں اور۳۲؍ویں منٹ میں گول کر کے لیگ کے ۹؍میچوں میں اپنے گول کی تعداد ۱۰؍ کر دی ہے۔ انہوں نے رواں سیزن میں تمام مقابلوں میں ۱۱؍ میچوں میں ۱۲؍گول کئے ہیں۔ ان میں اسپین اور یوئیفا کے مقابلے بھی شامل ہں ۰ وہ اپنے آخری ۵؍ میچوں میں ۸؍گول کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پولینڈ کے اسٹرائیکر نے منگل کو یوئیفا چمپئن لیگ میں بارسلوناکی جانب سے ینگ بوائز کے خلاف۰۔ ۵؍گول کی جیت میں بھی ۲؍ گول کئے تھے۔ اس وقت وہ اچھے فارم میں ہیں اور ٹیم کے لئے مسلسل گول کررہے ہیں۔ ان کے گول کی بدولت ہی ٹیم ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے اور دفاعی چمپئن ریئل میڈرڈ کوجدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔ لالیگا کے میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور بارسلونافٹبال کلب نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کی آخری وہسل پر اسکور ۰۔ ۳؍گول رہا اور بارسلونا نے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔
۹؍میچ راؤنڈ ہونے کے بعد بارسلونا کے ۹؍میچوں میں ۲۴؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اس نے ۸؍میچ جیتے ہیں اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔ دوسری پوزیشن پر ریئل میڈر ڈ فٹبال کلب ہے جس کے ۹؍میچو ں میں ۲۱؍پوائنٹس ہیں۔ اس نے ۶؍ میچ جیتے ہیں اور اس کے ۳؍میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب ہے جس کے ۹؍میچوں میں ۱۷؍پوائنٹس ہیں۔ اس نے ۴؍میچ جیتے ہیں اور اس کے ۵؍ میچ ڈراہوئے ہیں۔ چوتھے نمبرپر ویلا ریئل کلب ہے جس نے ۹؍میچ کھیل کر ۱۷؍ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ لیکن ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور اس میں گول کا فرق ہے جس کی وجہ سے ایٹلیٹیکو تیسرے اور ویلا ریئل چوتھے نمبرپر ہے۔ ویلا ریئل کو ۲؍ میچ میں شکست ہوئی تھی۔