ڈبلز کے مقابلے میں مراکش کی ایلیٹ اور یونس کی جوڑی کو شکست دے دی۔
Updated: September 18, 2023, 12:04 PM IST | Agency | Lucknow
ڈبلز کے مقابلے میں مراکش کی ایلیٹ اور یونس کی جوڑی کو شکست دے دی۔
روہن بوپنا نے اپنے ساتھی یوکی بھامبری کے ساتھ مل کر اتوار کو یہاں ڈیوس کپ ورلڈ گروپ۲؍ کے ڈبلز میچ میں مراکش کے ایلیٹ بینچیٹرٹ اور یونس لالامی لاروسی کو۲۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔ اس طرح فتح پر ان کے ڈیوس کپ کا کریئر ختم ہوا۔ یہ ۴۳؍سالہ روہن بوپنا کا ڈیوس کپ کریئر کا آخری میچ تھا۔ اپنے ساتھی کھلاڑی یوکی بھامبری کے ساتھ وجینت کھنڈ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانےوالے میچ میں انہوں نے مراکش کے کھلاڑیوں کو سنبھلنے سے پہلے ہی اکھاڑ پھینکا۔ یو ایس اوپن میں ڈبلززمرے کا فائنل کھیلنے کے بعد لکھنؤ آنے والے عالمی نمبر ۷؍ کھلاڑی نے کورٹ پر اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا اور ایک گھنٹہ ۱۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اپنے حریفوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ اس سے قبل امس بھری گرمی سے پریشان ششی کمار مکند نے سنیچرکو یہاں ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ۲؍ کے میچ میں مراکش کے یاسین دلیمی کے خلاف میراتھن سنگلز مقابلے میں شکست قبول کر لی، لیکن بعد میں ملک کے ٹاپ سیڈیڈ سمیت ناگل نے ایڈم موندر کو سیدھے سیٹو ں میں شکست دے دی اور میچ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔ اتوار کو روہن بوپنا اور یوکی بھمبری وجینت کھنڈ منی اسٹیڈیم کے ہارڈ کورٹ پر مراکشی جوڑی ایلیٹ بینچیٹرٹ اور یونس لالامی لاروسی کے ساتھ ڈبلز میچ کھیلا اور کامیابی حاصل کی اور ٹیم انڈیا کو برتری دلائی۔ اپنا پہلا ڈیوس کپ میچ کھیل رہے مکند کو۵۵۷؍ ویں نمبر کے کھلاڑی دلیمی سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ تقریباً ۳؍ گھنٹے اور ۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ کے بعد امس بھری گرمی انہیں پریشان کرنے لگی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مراکش کے کھلاڑی ان پر حاوی ہوگئے اور تیسرے سیٹ کے دوران وہ ریٹائر ہوگئے۔ مکند نے میڈیکل ٹائم آؤٹ لیا تھا جب وہ تیسرے سیٹ میں ۱۔۲؍ سے پیچھے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلا سیٹ۶۔۷؍ سے جیتا لیکن دوسرا سیٹ۵۔۷؍ سے ہارگئے۔