• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہن بوپنا نے ۴۳؍برس کی عمر میں ڈبلز خطاب جیتا

Updated: January 27, 2024, 10:05 PM IST | Melbourne

تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا نے پہلی بار آسٹریلین اوپن خطاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے میتھیو ایبڈن کے ساتھ مل کر آسٹریلین اوپن ۲۰۲۴ء کا مردوں کا ڈبلز فائنل جیت لیا

Rohan Bopanna  and Matthew Ebden. Photo:PTI
میتھیو ایبڈن اور روہن بوپنا۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا نے پہلی بار آسٹریلین اوپن خطاب  جیت لیا ہے۔ انہوں نے میتھیو ایبڈن کے ساتھ مل کر سنیچر کو آسٹریلین اوپن ۲۰۲۴ء کا مردوں کا  ڈبلز فائنل جیت لیا۔۴۳؍ سالہ بوپنا اور ان کے آسٹریلوی ساتھی ایبڈن نے اٹلی کے سیمون بولیلی اور اینڈریا واواسوری کو۶۔۷، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ یہ بوپنا کے کریئر کا پہلا مینز ڈبلز گرینڈ سلیم خطاب  ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ۲؍ گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کئے  ہیں۔ اس سے قبل اس نے۲۰۱۷ء میں کینیڈین گیبریلا ڈابرووسکی کے ساتھ فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز خطاب  جیتا تھا۔ بوپنا گرینڈ سلیم جیتنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جین جولین راجر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔نیدرلینڈس کے جین نے۲۰۲۲ء میں۴۰؍سال ۹؍ ماہ کی عمر میں فرنچ اوپن مینز ڈبلز خطاب  جیتا تھا۔ بوپنا نے فائنل جیتنے کے بعد ایبڈن کی تعریف کی۔ وہ مردوں کا ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے تیسرے ہندوستانی ہیں۔ میچ کے بعد انہوں نے کہاکہ ’’میں۴۳؍ کی سطح پر ہوں،۴۳؍ سال کا نہیں اور یہ میرے شاندار آسٹریلوی ساتھی کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔‘‘ بوپنا۲۰۱۳ء اور۲۰۲۳ء میں یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے لیکن خطاب  سے محروم رہے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK