• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

درجہ بندی میں روہت شرما اور کلدیپ یادو کو بڑا فائدہ

Updated: August 13, 2024, 10:10 PM IST | Dubai

ساتھ ہی سری لنکا کے دورے کے دوران ہندوستانی کپتان روہت شرما کو بہتر بلے بازی کا فائدہ ملا جب کہ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو ایک مقام کا نقصان ہوا

Kuldeep Yadav.Photo:PTI
کلدیپ یادو۔(تصویر:پی ٹی آئی)

حال ہی میں ہندوستان  اور سری لنکا کے درمیان ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز مکمل ہوئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم۲۷؍ سال بعد سری لنکا سے دو طرفہ ون ڈے سیریز ہار گئی۔ سری لنکا نے اپنے گھر پر ۳؍ میچوں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کو ۰۔۲؍ سے شکست دی  تاہم ہندوستانی ٹیم ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔
ساتھ ہی سری لنکا کے دورے کے دوران ہندوستانی کپتان روہت شرما کو بہتر بلے بازی کا فائدہ ملا جب کہ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو ایک مقام کا نقصان ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کلدیپ یادو نے آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ۵؍مقام کی زبردست چھلانگ لگائی۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کے۱۱۸؍ پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم۱۱۶؍  پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کے۱۱۲؍ پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان۱۰۶؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاپ۵؍ رینکنگ مکمل کر لی۔
اگر ہم آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ پر توجہ دیں تو پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان  کے اوپنر شبھمن گل۷۸۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما ایک مقام کے فائدہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ ہٹ مین کے۷۶۳؍ پوائنٹس ہیں۔ روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو ایک مقام پیچھے  دھکیل دیا۔ وراٹ کوہلی۷۵۲؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر نے۷۴۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ۵؍ کی فہرست مکمل کی۔ ٹاپ ۵؍ گیند بازوں میں ۲؍ ہندوستانی شامل ہیں۔
اگر آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ  جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج ۷۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے کلائی کے اسپنر کلدیپ یادو ۵؍ مقام کی چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے ٹاپ۵؍ کی فہرست  میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK