• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب

Updated: August 29, 2023, 11:51 AM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے کپتان اگر ایشیا کپ میں ۲۰؍چھکے لگاتے ہیں تو وہ ۵۵۴؍ کے عدد کو چھونے والے پہلے کرکٹر بن جائیں گے

Rohit Sharma. Photo. INN
روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ایشیا کپ۲۰۲۳ء میں عالمی ریکارڈ بنانے کے بہت قریب ہیں ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ۲۰۲۳ء پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ۳۰؍ اگست سے۱۷؍ ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ۶؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کل۱۳؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایشیا کپ۲۰۲۳ء میں روہت شرما وہ کام کریں گے جو کوئی ہندوستانی بلے باز نہیں کر سکا۔ روہت شرما یہ `ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہوں گے۔ بتادیں کہ سچن تینڈولکر، وراٹ کوہلی اور وریندر سہواگ جیسے کامیابی بلے باز بھی آج تک یہ `ورلڈ ریکارڈ نہیں بنا سکے۔
روہت شرما اس عالمی ریکارڈ کے ساتھ بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیں گے۔ ایشیا کپ ۲۰۲۳ءمیں روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ۵۵۴؍ چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے اور واحد بلے باز بن جائیں گے۔ روہت شرما کو یہ عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے ۲۰؍ چھکوں کی ضرورت ہے۔ اگر ٹیم انڈیا ایشیا کپ۲۰۲۳ء کے فائنل میں پہنچتی ہے تو اس کے کپتان روہت شرما کو کم از کم۶؍ ون ڈے کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ایسے میں روہت شرما یقینی طور پر یہ عالمی ریکارڈ بنا سکتے ہیں ۔
نہ ہندوستان میں اور نہ ہی دنیا میں ، اب تک کوئی بھی بلے باز بین الاقوامی کرکٹ میں ۵۵۴؍ چھکے نہیں لگا سکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام فارمیٹس میں ۴۸۳؍ میچوں کی۵۵۱؍اننگز میں ۵۵۳؍ چھکے لگائے ہیں ۔ روہت شرما کے پاس اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کے۴۴۴؍ میچوں کی۴۶۵؍اننگز میں ۵۳۴؍ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ ایشیا کپ۲۰۲۳ء میں روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ میں ۵۵۴؍ چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے اور واحد بلے باز بن جائیں گے۔ وہ ۲۰؍ چھکے لگاتے ہی کرس گیل کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ سچن تینڈولکر، وراٹ کوہلی اور وریندر سہواگ جیسے عظیم ہندوستانی بلے باز بھی اپنے پورے کریئر میں ۵۰۰؍ چھکے لگانے کا کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ ساتھ ہی ہندوستان کے عظیم بلے باز وراٹ کوہلی بھی اس عظیم ریکارڈ سے بہت دور ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں ۲۷۹؍ چھکے لگائے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سچن تینڈولکر کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں ۲۶۴؍ چھکوں کا ریکارڈ ہے۔روہت شرما نے اس بار ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے بہت زیادہ تیاری کی ہے اور وہ چاہیں گے کہ ٹیم ایشیاکپ پر قبضہ کرے ۔خیال رہے کہ ایشیاکپ میں ہندوستان کے میچ سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کی تیاری کی مناسبت سے اہم قرار دیا جارہا ہے اور اس میں ٹیم انڈیا کو پاکستان سے سب سے زیادہ چیلنج ملنے والا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK