• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت شرما نے فارم کو بہتر بنانے کیلئے ممبئی کی رنجی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی

Updated: January 15, 2025, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی کپتان نے رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے قبل منگل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ۲؍ گھنٹے تک مشق کی،وہ ایک ہفتہ پریکٹس کرین گے۔

Rohit Sharma practicing at the Wankhede Stadium. Photo: PTI
روہت شرما وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم کپتان روہت شرما نے۲۳؍ جنوری سے شروع ہونے والے رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے قبل منگل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی کی ٹیم کے ساتھ ۲؍ گھنٹے تک پریکٹس کی۔ روہت چھٹے راؤنڈ میں جموں کشمیر کے خلاف میچ سے پہلے ایک ہفتہ تک پریکٹس کریں گے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اس میچ میں کھیلیں گے یا نہیں۔ ہیڈ کوچ اومکار سالوی کے مشورے کے تحت گروپ کے ساتھ ٹریننگ کرنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کم از کم ۲؍باقی میچوں میں سے ایک کیلئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن اس ہفتے کے آخر میں ٹیم کا اعلان کر سکتی ہے۔ روہت کی اپنی فرسٹ کلاس ٹیم میں واپسی ایسے وقت ہوئی ہے جب ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا مستقبل موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ کے بعد ہندوستان کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ گھریلو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کھیل میں بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں۔ شکلیں بدلتی ہیں، لوگ بدلتے ہیں، رویے بدلتے ہیں اورہم سب جانتے ہیں کہ پانچ ماہ ایک طویل وقت ہے۔ دیکھتے ہیں انگلینڈ سیریز سے پہلے کیا ہونے جا رہا ہے۔ لیکن جو بھی ہوگا وہ ہندوستانی کرکٹ کے بہترین مفاد میں ہوگا۔ 
  دفاعی رنجی ٹرافی چمپئن ممبئی فی الحال گروپ اے میں پانچ میچوں میں تین جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر جموں کشمیر سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK