چمپئن ٹرافی میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جس میں بہت سی نوجوان صلاحیتیں ہیں جو بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ بھوک، جذبہ اور صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 12, 2025, 12:19 PM IST | Agency | New Delhi
چمپئن ٹرافی میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جس میں بہت سی نوجوان صلاحیتیں ہیں جو بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ بھوک، جذبہ اور صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
چمپئن ٹرافی میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جس میں بہت سی نوجوان صلاحیتیں ہیں جو بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ بھوک، جذبہ اور صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ہندوستان کی چمپئن ٹرافی جیتنے والی مہم میں کئی موجودہ اور مستقبل کے ستارے شامل ہیں جیسے شبھمن گل (۵؍ میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ۱۸۸؍ رن)، شریاس ایّر (۵؍ میچوں میں ۲؍ نصف سنچریوں کے ساتھ۲۴۳؍ رن)، اکشر پٹیل (۵؍ میچوں میں ۵؍ وکٹ کے ساتھ ۱۰۹؍ رن )، ہاردک پانڈیا (۹۹؍ رن اوراور ۴؍وکٹ )، کے ایل راہل (۵؍میچوں میں ۱۴۰؍ کے اوسط سے ۱۴۰؍رن ) ، ورون چکرورتی (۹؍ وکٹ) جنہوں نے ٹیم کی مسلسل دوسری وائٹ بال ٹائٹل جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
روہت نے کہا کہ جس طرح سے ان کی ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی چمپئن ٹرافی۲۰۲۵ء میں ناقابل شکست ریکارڈ حاصل کیا ہے وہ ان کے جذبے اور عزم کا مظہر ہے اور یہ مستقبل کیلئے اچھا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ٹیم اگلی دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ پر غلبہ حاصل کر سکتی ہے، روہت نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح اسکواڈ کو نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کی حمایت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔
انہوں نے آئی سی سی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم چیز ہے۔ کھیلتے ہوئے آپ اپنی بینچ کی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ پچھلے ۴۔۵؍ برسوں میں جب بھی موقع ملا ہم نے ہمیشہ ان تمام کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کھیل کے تمام فارمیٹس میں چمک رہے ہیں جس کی وجہ سے سلیکشن کے حوالے سے کافی بحث ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ `جب آپ اس بات پر بات کرتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو منتخب کرنا ہے، کس کو باہر کرنا ہے، کون پلیئنگ۱۱؍ میں جگہ نہیں بنا پائے گا، تو یہ آپ کو بتاتا ہے کہ اس ٹیم میں کتنی گہرائی ہے۔
وائٹ بال کے محاذ پر، ٹیم اگلے ۲؍برسوں میں دو عالمی مقابلوں کی منتظر ہے، جس میں ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ہوم سرزمین پرٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ( سری لنکا کے ساتھ شریک میزبان) اور۲۰۲۷ء میں کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہیں۔