• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں فٹ ہوں اور کس نمبر پر بلے بازی کرنا ہے، بعد میں فیصلہ کروں گا: روہت شرما

Updated: December 25, 2024, 12:22 PM IST | Abhishek Tripathi | Melbourne

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں حصہ لینے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ واضح رہےکہ روہت شرما کو پریکٹس کے دوران گھٹنے پر گیند لگ گئی جس کے بعد ان کا پیر سوج گیا تھا۔

Team India captain Rohit Sharma. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں حصہ لینے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ واضح رہےکہ روہت شرما کو پریکٹس کے دوران گھٹنے پر گیند لگ گئی جس کے بعد ان کا پیر سوج گیا تھا۔ روہت نے منگل کے روز کہا کہ میرا گھٹنا بالکل ٹھیک ہے۔ تاہم جب ان سے وال کیا گیا کہ وہ کس نمبر پر بلے بازی کریں گے توانہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ روہت کس ترتیب میں بلے بازی کریں گے توکپتان نے کہا’’ `اس بات کی فکر نہ کریں کہ کون کہاں بلے بازی کرے گا۔ ہمیں دیگر باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور بلے بازی آرڈر ایسی چیز نہیں ہے جس پر میں یہاں آپ سے بات کر وں۔ ہم وہ کریں گے جو ٹیم کے لئے بہتر ہوگا۔ 
  پنت، گل اور یشسوی کے فارم کے تعلق سے پوچھاگیا تو روہت شرما نے کہا کہ کی ذہنیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے: جب روہت سے رشبھ پنت، شبمن گل اور یشسوی کی خراب فارم کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گل، جیسوال اور پنت جیسے کھلاڑی ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ کس قابل ہیں۔ ہمیں چیزوں کو پیچیدہ نہیں کرنا چاہیے۔ یشسوی پہلی بار آسٹریلیا میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی دکھایا ہے کہ وہ کس قابل ہیں۔ وہ انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور جب آپ کے پاس ان جیسا کھلاڑی ہوتا ہے تو آپ اس کی ذہنیت کے ساتھ زیادہ گڑبڑ نہیں کرنا چاہتے۔ جہاں تک شبھمن گل کا تعلق ہے تو ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کتنےہنر مند کھلاڑی ہیں۔ یہ سب اس کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہے۔ پنت پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ وہ اب تک یہاں ۳؍ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ ہندوستان میں اچھے فارم میں تھے۔ ہمیں ۲؍ یا ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی بنیاد پر اندازہ نہیں لگانا چاہیےوہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK