• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آپ کے بہترین کھلاڑی ہر میچ کھیلیں گے یہ ممکن نہیں: روہت

Updated: September 18, 2024, 5:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ٹیم انڈیا کے کپتان نے کہاکہ ہمارے پاس کچھ منصوبے ہیں جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

Rohit Sharma. Photo: INN
روہت شرما۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد آنے والے چند مصروف مہینے کھلاڑیوں کیلئے  مشکل ہو سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے پاس ورک لوڈ مینجمنٹ کا منصوبہ ہے جس کے تحت آپ کے بہترین کھلاڑی ہر میچ کھیلیں یہ ممکن نہیں ہے۔
  روہت نے کہاکہ ’’ہمارے پاس کچھ منصوبے ہیں جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم اس کے کام کے بوجھ پر نظر رکھیں گے اور ہم نے ماضی میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ جب ہم انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیل رہے تھے تو ہم نے بمراہ اور سراج کو ایک ایک میچ کیلئے  آرام دیا تھا۔ سب کچھ بولرس کے جسم اور فزیو پر منحصر ہے کہ کسی کو بریک دینے کا صحیح وقت کب ہے۔ ‘‘
  انہوں نے کہاکہ ’’آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بہترین کھلاڑی آپ کے تمام میچ کھیلیں، لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ ان۱۰؍ ٹیسٹ میچوں کے درمیان ہمیں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ایک ٹی ۲۰؍ سیریز بھی کھیلنی ہے۔ اس لئے  آپ کو یہ سب سمجھنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ آپ کی ٹیم کیلئے  کیا بہتر ہے اور کس بولر کو کب آرام دینا ہے۔‘‘  انہوں نے کہا کہ `کچھ تیز گیند بازوں نے دلیپ ٹرافی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس لئے  ہم آنے والے  گیندبازوں کے بارے میں زیادہ پریشان نہیں ہیں۔ 
  گوتم گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد اس پہلی ٹیسٹ سیریز کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ’’اگرچہ یہ کوچنگ اسٹاف نیا ہے، میں گمبھیر اور اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر کو پہلے سے جانتا ہوں۔ میں نے مورنے مورکل کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہے اور ریان ٹین ڈیسچیٹ کے خلاف بھی کچھ میچ کھیلے ہیں۔ ان کی کوچنگ کا انداز سابق کوچنگ ممبر سے مختلف ہوگا، اس لئے  کچھ ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچیز کے درمیان باہمی مفاہمت بہت اچھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK