سابق تجربہ کار کرکٹر سنیل گاوسکر کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنے فطری کھیل کے مطابق اگلے میچوں میں اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔
EPAPER
Updated: December 10, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Adelaide
سابق تجربہ کار کرکٹر سنیل گاوسکر کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنے فطری کھیل کے مطابق اگلے میچوں میں اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔
سابق تجربہ کار کرکٹر سنیل گاوسکر کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنے فطری کھیل کے مطابق اگلے میچوں میں اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد گاوسکر نے کہاکہ ’’میرے خیال میں روہت کو اگلے ٹیسٹ میں اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل کے درمیان۲۰۱؍ رن کی شراکت ہوئی تھی۔ لیکن اس کے بعد ایک طویل وقفہ ہوا اور روہت نے مڈل آرڈر میں بلے بازی کی۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اگلے ٹیسٹ میں بہت اچھی بلے بازی کرے گا۔ ایسی صورت حال میں روہت کو نئی گیند یعنی اوپن کے ساتھ بلے بازی کرنی چاہئے کیونکہ یہ ان کا فطری کھیل ہے۔ امید ہے کہ جب راہل بلے بازی کے لیے آئیں گے تو وہ دوسری نئی گیند کے وقت آئیں گے۔‘‘
سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے گاوسکر کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ ’’دیکھو، میں نے پرتھ میں جو کچھ دیکھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایل راہل کی تکنیک بہت اچھی ہے۔ وہ اوپننگ میں بہت اچھا کھیل رہا تھا، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ سیریز کے وسط میں ایسی کوئی تبدیلی کی جانی چاہیے۔ روی شاستری نے بتایاکہ "اس لیے میں انہیں سب سے اوپر چاہتا ہوں۔‘‘