Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

رونالڈو کی ٹیم پرتگال یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچی

Updated: March 25, 2025, 10:21 AM IST | Paris

فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے ڈنمارک کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں جرمنی سے مقابلہ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دفاعی چمپئن  اسپین اور فرانس نے دونوں پنالٹی شوٹ آؤٹس جیت کر نیشنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ جرمنی اور پرتگال کی ٹیمیں بھی آخری ۴؍ میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لزبن میں پہلا لیگ۰۔۱؍ سے ہارنے کے بعد اضافی وقت میں جانے کے بعد مجموعی طور پر ڈنمارک کو ۲۔۵؍ سے شکست دی۔ پرتگال کی جانب سے فرانسسکو ٹرنکاؤ نے ۲؍ گول کئے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ابتدائی پنالٹی سے محروم رہےحالانکہ انہوں نے ایک گول کیا۔  اسپین نے نیدرلینڈس  کے خلاف دوسرے مرحلے میں۳؍ گول  سے واپسی کرتے ہوئے۳۔۳؍سے ڈرا کیا۔ مجموعی اسکور ۵۔۵؍ گول  سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔شوٹ آؤٹ میں اسپین  نے ۴۔۵؍سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب فرانس کی فٹبال ٹیم نے بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کو ۴۔۵؍گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ تاہم فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کائلیان ایمباپے مسلسل ساتویں میچ میں اپنی قومی ٹیم کیلئے گول کرنے میں ناکام رہے۔ مائیکل اولیسہ نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول۵۲؍ویں منٹ میں فری کک سے کیا۔  جرمنی نے اٹلی کے خلاف پہلے ہاف میں ۳؍ گول کئے لیکن پھر اس نے۳۔۳؍گول  سے ڈرا کیا اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ۴۔۵؍گول  کے مجموعی اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK