پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکوریٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 10, 2025, 11:21 AM IST | Riyadh
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکوریٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکوریٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکوریٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکوریٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔ نئے چیف سیکوریٹی آفیسر کلاڈیو میگل ویز کو تعینات کیا گیا ہے، جو پرتگال میں ہائی رسک پروٹیکشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں النصر میں شمولیت کے بعد سے رونالڈو اور جارجیناسعودی عرب میں مقیم ہیں۔