Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو سنسنی خیز مقابلے میں۱۱؍ رن سے مات دی

Updated: April 26, 2025, 12:39 PM IST | Agency | Bengaluru

وراٹ کوہلی (۷۰؍رن) اور دیو دت پڈیکل (۵۰؍رن) کی نصف سنچریوں  کے بعد جوش ہیزل ووڈ (۴؍ وکٹ) اور کرونال پانڈیا (۲؍ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے۴۲؍ویں میچ میں راجستھان رائلز (آرآر) کو۱۱؍ رن سے شکست دے دی۔ یہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ۹؍ میچوں میں چھٹی جیت اور اتنے ہی میچوں میں آرآر کی ۷؍ ویں ہار ہے۔ 

Picture: INN
تصویر: آئی این این

وراٹ کوہلی (۷۰؍رن) اور دیو دت پڈیکل (۵۰؍رن) کی نصف سنچریوں  کے بعد جوش ہیزل ووڈ (۴؍ وکٹ) اور کرونال پانڈیا (۲؍ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے۴۲؍ویں میچ میں راجستھان رائلز (آرآر) کو۱۱؍ رن سے شکست دے دی۔ یہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ۹؍ میچوں میں چھٹی جیت اور اتنے ہی میچوں میں آرآر کی ۷؍ ویں ہار ہے۔ 
 ۲۰۶؍ رن  کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کی یشسوی جیسوال اور ویبھو سوریہ ونشی کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے۵۲؍ رن بنائے۔ بھونیشور کمار نے پانچویں اوور میں ویبھو سوریہ ونشی (۱۶؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑدیا۔ اگلے ہی اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرکے آر آر کو دوسرا جھٹکا دیا۔ جیسوال نے۱۹؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے طوفانی انداز میں ۴۹؍رن  کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کرونال پانڈیا نے کپتان ریان پراگ۱۰؍ گیندوں پر ۲۲؍ رن  اور پھر نتیش رانا۲۲؍ گیندوں پر ۲۸؍رن  کو آؤٹ کردیا۔ شمرون ہتمائر ۱۱؍رن بناکر ہیزل ووڈ کا دوسرا شکار بنے۔۱۹؍ویں اوور میں ہیزل ووڈ نے پہلے دھرو جوریل ۳۴؍ گیندوں پر ۴۷؍رن اور پھر اسی اوور میں جوفرا آرچر (صفر) کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو میچ میں واپس لادیا۔ شیوم  دوبے (۱۲؍رن) ۸؍ویں وکٹ کی شکل میں آؤٹ ہوئے۔ انہیں یش دیال نے آؤٹ کیا۔ وینندو ہسرنگا (ایک)۲۰؍ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر صرف۱۹۴؍ رن بنا سکی اور۱۱؍ رن سے میچ ہار گئی۔   آر سی بی کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ کرونال پانڈیا کو ۲؍ وکٹ ملے۔ بھونیشور کمار نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل  راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کے لئے  فل سالٹ اور وراٹ کوہلی کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ۶۱؍ رن جوڑے۔ وینندو ہسرنگا نے ۷؍ویں اوور میں فل سالٹ (۲۶؍ رن ) کو آؤٹ کرکے آر آر کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے دیودت پڈیکل  نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کیلئے ۱۰۵؍ رن جوڑے۔۱۶؍ویں اوور میں جوفرا آرچر نے وراٹ کوہلی کو آؤٹ کرکے آر آر کو دوسری کامیابی دلائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK