رجت پاٹیدار(۵۲؍رن)، ول جیکس (۴۱؍رن) اور کیمرون گرین (۳۲؍رن) کی شاندار بلے بازیکی بدولت آئی پی ایل میں بنگلور کی ٹیم کامیاب
EPAPER
Updated: May 13, 2024, 10:10 PM IST | Bengaluru
رجت پاٹیدار(۵۲؍رن)، ول جیکس (۴۱؍رن) اور کیمرون گرین (۳۲؍رن) کی شاندار بلے بازیکی بدولت آئی پی ایل میں بنگلور کی ٹیم کامیاب
رجت پاٹیدار(۵۲؍رن)، ول جیکس (۴۱؍رن) اور کیمرون گرین (۳۲؍رن) کی شاندار بلے بازی اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیر (آئی پی ایل) کے۶۲؍ویں میچ میں اتوار کو دہلی کیپٹلس کو۴۷؍ رن سے شکست دے دی۔ آر سی بی نے لگاتار ۵؍ویں کامیابی حاصل کرکے خود کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ہے۔۱۸۸؍رن کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اوپنر ڈیوڈ وارنر(ایک) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں ابھیشیک پوریل ۲؍ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جیک فریزر۔مک گرگ اور شائی ہوپ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ جیک فریزر بھی تیسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے ۸؍ گیندوں پر۲۱؍ رن بنائے۔ کمار کشاگرا ۲، ٹرسٹن اسٹبس ۳، راسخ سلام ۱۰؍ اور مکیش کمار ۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان اکشر پٹیل نے ۳۹؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ (۵۷؍رن) کی اننگز کھیلی۔ کلدیپ یادو آخری وکٹ کے طور پر ۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دہلی کی پوری ٹیم۱۹ء۱؍ اوور میں ۱۴۰؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔
بنگلور کی جانب سے یش دیال نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ لوکی فرگیوسن نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ کیمرون گرین، سوپنل سنگھ اور محمد سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپٹلس کو جیت کیلئے ۱۸۸؍رن کا ہدف دیا تھا۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بیٹنگ کیلئے آنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات متزلزل رہی اور تیسرے ہی اوور میں کپتان فاف ڈو پلیسس (۶؍رن) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہیں مکیش کمار نے آؤٹ کیا۔ وراٹ کوہلی بھی چوتھے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ایشانت شرما نے آؤٹ کیا۔ وراٹ کوہلی نے۱۳؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر۲۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ٹاپ دو بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ول جیکس اور رجت پاٹیدار نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کیلئے ۸۸؍رن کی شراکت ہوئی۔ ول جیکسنے ۲۹؍ گیندوں پر۳؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر ۴۱؍رن بنائے۔ رجت پاٹیدار نے۳۲؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۵۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ مہیپال لومرور ۱۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کیمرون گرین نے ۲۴؍ گیندوں پر۳۲؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ آر سی بی جو ایک وقت میں بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا، آخری ۵؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ گنوانے کے بعد ۹؍ وکٹ پر۱۸۷؍ رن ہی بنا سکی۔ اس کے دو بلے باز جلد بازی میں رن آؤٹ ہو گئے۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے خلیل احمد اور راسخ سلام نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ایشانت شرما، مکیش کمار اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔