• Wed, 18 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سابلے برسلز ڈائمنڈ لیگ میں اسٹیپل چیس میں ۹؍ویں نمبر پر

Updated: September 14, 2024, 9:31 PM IST | New Delhi

سابلے کنگ بوڈوئن اسٹیڈیم میں۱۷ء۹:۸؍ کے وقت کے ساتھ۱۰؍ رنرس میں سے ۹؍ویں نمبر پر رہے

Avinash Sable.Photo:INN
اویناش سابلے ۔(تصویر:آئی این این)

ایشین گیمز کے چمپئن اویناش سابلے نے جمعہ کو بلجیم  میں برسلز ڈائمنڈ لیگ فائنل ۲۰۲۴ء میں مردوں کی ۳۰۰۰؍ میٹر اسٹیپل چیس ریس میں ۹؍ویں مقام پر رہے۔ سابلے  کنگ بوڈوئن اسٹیڈیم میں۱۷ء۹:۸؍ کے وقت کے ساتھ۱۰؍ رنرس میں سے ۹؍ویں نمبر پر رہے۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں پیرس ڈائمنڈ لیگ میں۰۹ء۹۱:۸؍ کا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔
اولمپکس اور عالمی  چمپئن  مراکش کے سوفین الباکالی نے کینیا کے آموس سیریم کو حیران کر کے سرفہرست مقام حاصل کیا۔۲۲؍ سالہ سیرم نے فائنل لائن ۰۶ء۹۰:۸؍  میں عبور کی، سوفین سے۱ء۷۰؍ سیکنڈ پیچھے رہے۔ تیونس کے محمد امین زناؤئی نے  فنش لائن عبور کرتے ہوئے پیرس۲۰۲۴ء کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے کینیا کے ابراہیم کیبیوٹے  کو ہرا کر تیسرا مقام حاصل کیا۔
سابلے ۳۰۰۰؍ میٹرا سٹیپل چیس ایونٹ میں ڈائمنڈ لیگ اسٹینڈنگ میں ۲؍ میچوں میں ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ۱۴؍ویں نمبر پر رہے  تاہم، چار اعلیٰ درجہ کے ایتھلیٹس نے برسلز میں مقابلہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے سابلے کو ٹاپ۱۰؍ میں شامل ہونے اور ڈائمنڈ لیگ کے اپنے پہلے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK