• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سُشیلا، ظہیر خان کے انداز میں گیندبازی کرتی ہے

Updated: December 22, 2024, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

لٹل ماسٹر سچن تینڈولکر نے ننگے پیر فاسٹ بولنگ کرنے والی لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

Sushila while bowling. Photo: INN
سشیلا گیندبازی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

لٹل ماسٹر سچن تینڈولکر نے ننگے پیر فاسٹ بولنگ کرنے والی لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ سچن تینڈولکر ایک لڑکی کی فاسٹ بولنگ کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور اس کا ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردیا، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو بڑے ہی عمدہ انداز میں ننگے پیر بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے لڑکی کے بولنگ اسٹائل کو ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کا انداز قرار  دیتے ہوئے کہا کہ سشیلا مینا کا بہت ہی پیارا انداز جو دیکھنے میں بہت ہموار اور خوشنما ہے بالکل ظہیر خان جیسا لگتا ہے۔تینڈولکر  نے مزید کہا کہ کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے؟ جس کے جواب میں صارفین لڑکی کے بولنگ انداز کو خوب پسند کرتے ہوئے اس کیلئے حوصلہ افزا تبصرے کررہے ہیں۔  ظہیر نے بھی لکھا’’ بالکل  میں بھی مانتا ہوں۔ اس کا عمل بہت مؤثر اور لاجواب ہے۔ کافی باصلاحیت نظر آتی ہے۔‘‘ راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں رامر تالاب پپلیا کی رہنے والی۱۲؍ سالہ سشیلا پانچویں کلاس کی طالبہ ہے اور اسے کرکٹ کا شوق ہے۔ اس کا بولنگ  ایکشن، خاص طور پر گیند پھینکنے سے پہلے چھلانگ، ظہیر کے بولنگ  اسٹائل کی یاد دلاتا ہے۔ تینڈولکر اور ظہیر کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی اس گفتگو کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں اور کارپوریٹ دنیا کی جانب سے سشیلا کی تربیت کے لیے مدد کی پیشکش بھی آئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK