• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سچن تینڈولکر، وی وی ایس لکشمن کی بلے بازی کے قائل تھے

Updated: April 24, 2023, 2:12 PM IST | New Delhi

سال۲۰۰۰ء۔۱۹۹۹ء کے دورۂ آسٹریلیا کے وقت سچن تینڈولکر نے لکشمن کے تعلق سے کہا تھا:آپ گیند کو مجھ سے ایک سیکنڈ پہلے دیکھ سکتے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

 لیجنڈری ہندوستانی بلے باز سچن تینڈولکر کو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور کھلاڑی پسند کرتے ہیں لیکن اپنے کریئر میں کئی ریکارڈ بنانے والے ماسٹر بلاسٹر وی وی ایس لکشمن کی بلے بازی سے خوفزدہ تھے ۔
 تینڈولکر نے۲۰۰۰ء۔۱۹۹۹ء کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران اپنے سابق ساتھی وی وی ایس لکشمن کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں۔ آپ مجھ سے ایک سیکنڈ پہلے گیند کو دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ سچن تینڈولکر کی زندگی پر سابق وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس کے پرساد کی نئی کتاب ’سچن۵۰: سیلیبریٹنگ اے میسٹرو‘ میں اس واقعہ کا ذکر ملتا ہے۔‘‘
 اس کتاب میں تینڈولکر کو `کرکٹ کا خدا قرار دیا گیا ہے۔ کتاب میں سابق ہندوستانی کرکٹر ایم ایس کے پرساد نے آسٹریلیا کے دورے  (۲۰۰۰ء۔۱۹۹۹ء)کے دوران تینڈولکر، راہل دراوڑ، سوروگنگولی اور وی وی ایس لکشمن کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا ہے۔ تینڈولکر اس دورے میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان تھے۔ پرساد نے کہا کہ ان کے تینوں پسندیدہ کھلاڑی راہل دراوڑ، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن ہیں۔ لیکن اس وقت کے ہندوستانی کپتان سچن نے لکشمن کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیاتھا۔
 پرساد کے مطابق تینڈولکر نے لکشمن سے کہاتھاکہ ’’جن کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے،اگر آپ مجھے مسکرائے بغیر اپنے دانت دکھائیں تو میں آپ کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی سمجھوں گا۔‘‘ لکشمن کو لگا کہ تینڈولکر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن ماسٹر بلاسٹر نے دراوڑ اور گنگولی کے مقابلے میں انہیں اپنا پسندیدہ کھلاڑی منتخب کرنے کی وجہ بتائی۔تینڈولکر نے کہاتھا کہ `آپ صلاحیت سے بہت امیر ہیں۔ آپ مجھ سے ایک سیکنڈ پہلے گیند کو دیکھ سکتے ہیں۔ خدا نے آپ کو غیر معمولی ہنر دیا ہے جسے آپ سمجھ نہیں سکتے۔ تینڈولکر نے کہاتھا کہ  `میری بیٹنگ چار گیئرس (مرحلوں) میں ہے، دفاع، پُش، ڈرائیو اور لافٹ۔ میں حالات کو سمجھنے اور اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن آپ کے پاس اتنا ٹیلنٹ ہے کہ آپ براہ راست چوتھے گیئر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK