• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سچن تینڈولکر کا ریکارڈ جو روٹ توڑ سکتے ہیں: پونٹنگ

Updated: August 16, 2024, 11:41 AM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ اب بھی رنوں کے بھوکے ہیں اور وہ سچن تینڈولکر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ 

Joe Root. Photo: INN
جو روٹ۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ اب بھی رنوں کے بھوکے ہیں اور وہ سچن تینڈولکر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ 
 رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو پروگرام میں کہا’’روٹ ابھی ۳۳؍سال کے ہیں اور سچن سے صرف ۳؍ہزار رن پیچھے ہیں۔ اگر انگلینڈ ہر سال ۱۰؍ سے ۱۴؍ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے اور روٹ ہر سال ۸۰۰؍سے ہزاررن بناتے ہیں تو ۳؍ سے ۴؍ سال میں وہ سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ ۳۷؍سال کی عمر تک ایسا کرنا بالکل ممکن ہے۔ 
  انہوں نے مزید کہاکہ ’’اگر وہ رن کے بھوکے ہیں تو اس بات کا ہر ممکن امکان ہے کہ وہ یہ ریکارڈ توڑ دیں۔ وہ پچھلے ایک دو برسوں میں بہتر بلے باز بن گئے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب کوئی بھی بلے باز اپنے ۳۰؍کی دہائی میں داخل ہوتا ہے تو اس کی بہترین کارکردگی ہوتی ہے، روٹ ایسا ہی کر رہے ہیں۔ ان کی بلے بازی شاندار ہے۔ ‘‘ رکی پونٹنگ نے اس موقع یہ بھی کہا کہ ’’ چار یا پانچ سال پہلے، روٹ بہت زیادہ نصف سنچریاں بنا رہے تھے اور وہ انہیں سنچریوں میں تبدیل کرنے میں کم ہی کامیاب ہو پاتے تھے۔ لیکن حالیہ دنوں میں یہ رجحان بدل گیا ہے۔ اب وہ تقریباً ہر نصف سنچری کو بڑی سنچری میں تبدیل کر رہے ہیں، جو ان کے لیے ایک بہتر علامت ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران روٹ نے ۱۲؍ہزار ٹیسٹ رنوں کا ریکارڈ چھو لیا تھا۔ اس وقت ان کے۱۴۳؍ ٹیسٹ میچوں میں ۵۰؍کے اوسط اور ۳۲؍ سنچریوں کی مدد سے ۱۲؍ہزار ۲۷؍رن ہیں۔ روٹ ٹیسٹ رنوں کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر ہیں اور وہ جلد ہی کمار سنگاکارا (۱۲۴۰۰) اور ایلسٹر کک۱۲۴۷۲) کے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ ہندوستان کے سچن تنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ۱۵؍ہزار۹۲۱؍رن بنائے ہیں۔ خود رکی پونٹنگ کے۱۳؍ہزار۳۷۸؍ ٹیسٹ رن ہیں اور وہ تنڈولکر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK