ابرار احمد نے ۴؍ اور آغاز سلمان نے ۳؍وکٹ لئے۔ زمبابوے کی ۱۰؍ وکٹ سے شکست
EPAPER
Updated: November 26, 2024, 10:08 PM IST | Bulawayo
ابرار احمد نے ۴؍ اور آغاز سلمان نے ۳؍وکٹ لئے۔ زمبابوے کی ۱۰؍ وکٹ سے شکست
ابرار احمد (۴؍ وکٹ) اور آغا سلمان (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد صائم ایوب (ناٹ آؤٹ ۱۱۳؍رن) اور عبداللہ شفیق (ناٹ آؤٹ۳۲؍رن ) کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے منگل کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو۱۰؍ وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کر دی ہے۔
۱۴۶؍رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنرس صائم ایوب آتشی اور عبداللہ شفیق نے صبر آزما کھیل کا مظاہرہ کیا۔ صائم ایوب نے طوفانی اننگز جس میں انہوں نے (ناٹ آؤٹ۱۱۳؍ رن)۶۲؍ گیندوں پر۱۷؍چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ وہیں عبداللہ شفیق نے۴۸؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے۳۲؍ رن (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے۱۸ء۲؍ اوورس میں۱۴۸؍ رن بنائے اور میچ۱۰؍ وکٹ سے جیت لیا۔
اس سے قبل منگل کو زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کا آغاز خراب رہا اور۲۳؍رن کے اسکور پر اس کے ۲؍ وکٹ گر گئے۔ جویلورڈ گیمبی ۵؍ اور ٹی مارومنی ۴؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیون مائرس اور کپتان کریگ ایرون نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۱۳؍ ویں اوور میں آغا سلمان نے کریگ ایرون (۱۸؍رن) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ٹیم کی جانب سے ڈیون مائرس نے سب سے زیادہ ۳۳؍ رن بنائے۔ پاکستانی گیندبازوں کے خلاف زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ ایس ولیمز ۳۱ ، سکندر رضا ۱۷، برائن بینیٹ ۱۴؍ اور بی مزاربانی ۱۱؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ برینڈن ماوتا ۳؍رن اور رچرڈ نگروا ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بولرس نے زمبابوے کو۳۲ء۳؍ اوورس میں۱۴۵؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ آغا سلمان نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔