• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سائنانہوال ، لکشیا اور پرنئے انڈیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: January 13, 2022, 12:01 PM IST | Agency | New Delhi

سائنا نے چیک جمہوریہ کی ٹریزا سوابیکووا کےدوسرے گیم میں ریٹائر ہوجانے سے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

Saina Nehwal,.Picture:INN
سائنا نہوال۔ تصویر: آئی این این

 چوتھی سیڈ یافتہ ہندوستان کی سائنا نہوال، تیسری سیڈ یافتہ لکشیا سین اور ۸؍ویں سیڈ ایچ ایس پرنئے نے انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔  نئی دہلی کے  اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس کے کے ڈی جادھو ہال میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں سائنا نے بدھ کوحریف چیک جمہوریہ کی ٹریزا سوابیکووا کے دوسرے گیم میں ریٹائرڈ ہوجانے سے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ سوابیکووا نے جب میچ چھوڑا تب سائنانہوال ۱۸؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۲۰۔۲۲،صفر۔۱؍ سے آگے تھیں ۔ سائنانہوال کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن مالویکا بنسوڈ سے ہوگا۔ مالویکا نے پہلے راؤنڈ میں ہم وطن سامعہ عماد فاروقی کو۳۴؍ منٹ میں۱۸۔۲۱، ۹۔۲۱؍سے شکست دی۔عالمی چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے نوجوان لکشیا سین نے مصر کے ادھم حاتم الجمل کو۲۵؍ منٹ میں۱۵۔۲۱، ۷۔۲۱؍سے شکست دے دی ۔ لکشیا کا اگلا مقابلہ سویڈن کے فیلکس برسٹاڈ سے ہوگا۔مردوں کے زمرے میں پرنئے نے اسپین کے پابلو ابیان کو۳۳؍ منٹ میں۱۴۔۲۱، ۷۔۲۱؍ سے شکست دے دی۔ پرنئے کا اگلا مقابلہ ہم وطن متھن منجوناتھ سے ہوگا جنہوں نے فرانس کے آرناؤڈ مرکل کو ایک گھنٹہ ۵؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۱۶۔۲۱، ۲۱۔۱۵، ۱۰۔۲۱؍  سے شکست دےدی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK