Inquilab Logo

صلاح، میسی ،رونالڈو، لیوانڈوسکی اور کریم فیفا کے ایوارڈ کیلئے نامزد

Updated: November 24, 2021, 1:05 PM IST | Agency | Zürich

؍۱۷؍جنوری کو ایوار ڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ بہترین گول کیپر کی دوڑ میں لیورپول کے بیکر اور چیلسی فٹبال کلب کے ایڈورڈ مینڈی بھی شامل

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے فارورڈ لیونل میسی، مانچسٹر یونائٹیڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور لیور پول کے محمد صلاح سمیت۱۱؍ کھلاڑیوں کو فیفا کے بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم نے یہ اطلاع دی۔ فاتحین کا اعلان ۱۷؍ جنوری کو کیا جائے گا۔ ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ سال کے فاتح بائرن میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی، مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے کیون ڈی برائن، چیلسی کے اینگولوکانتے، جارجینہو، ریئل  میڈرڈفٹبال کلب کے کریم بینزیما، بوروشیا ڈورٹمنڈفٹبال کلب کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ اور پی ایس جی کےکائلیان  ایمباپے بھی شامل ہیں۔ خواتین کے ایوارڈ پر ویمنز سپر لیگ کی کھلاڑیوں کا غلبہ تھا، جن میں آرسنل کی ویوین میڈیما، مانچسٹر سٹی کی لکی برونس اور ایلن وائٹ اور چیلسی کی سیم کیر، میگڈالینا ایرکسن، پرنیل ہارڈر اور جی سو یون مدمقابل تھیں۔ایما ہیزجنہوں نے چیلسی کو ۲۰۲۱ء کی  چمپئن لیگ تک پہنچایا، کو خواتین کے بہترین کوچ کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کی منیجر سرینا ویگ مین اور کینیڈا کی منیجر بیورلی پرسٹ مین بھی دعویداروں میں شامل ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا، چیلسی کے تھامس ٹیوکیل،  ٹوٹنہم ہاٹسپر کے انٹونیو کونٹے، جرمنی کے ہینسی فلک اور اٹلی کے کوچ روبرٹو مانسینی کو مردوں کےبہترین منیجر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیورپول کے ایلیسن بیکر، چیلسی کے ایڈورڈ مینڈی اور لیسسٹر سٹی کے کیسپر سیچمیچل بہترین مرد گول کیپر کے ایوارڈ کے دعویداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK