• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چراغ-ساتوک کی جوڑی تھائی لینڈ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

Updated: May 18, 2024, 11:42 AM IST | Agency

ٹورنامنٹ میں ہندوستانی جوڑی نے ملائیشیا کے جنیدی عارف اور رائے کنگ کو شکست دے دی۔

Indian badminton players Chirag Shetty and Satvik Susairaj. Photo: INN
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سوسائراج۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی شٹلرز چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکیریڈی کی ٹاپ سیڈ ڈبلز جوڑی نے جمعہ کو تھائی لینڈ اوپن۲۰۲۴ء کے راؤنڈ آف ۸؍ میں ملائیشیا کے جنیدی عارف اور رائے کنگ کی جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ 
جمعہ بنکاک میں کھیلے جانےوالے اس سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے ملائیشیا کی جوڑی کو۳۸؍ منٹ تک چلے میچ میں ۷۔ ۲۱، ۱۴۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ چراغ-ساتوک کی جوڑی نے مضبوط شروعات کی اور ملائیشیا کی جوڑی پر دباؤ برقرار رکھا۔ ۳۔ ۵؍کے اسکور کے بعد ہندوستانی جوڑی نے لگاتار پوائنٹس حاصل کرکے اپنی برتری کو۳۔ ۱۱؍ تک بڑھا دیا۔ اس کے بعد ملائیشیا کی جوڑی نے واپسی کی کوشش کی لیکن چراغ-ساتوک کی جوڑی نے پہلا گیم۷۔ ۲۱؍ سے جیت لیا۔ 
  دوسرے گیم میں ملائیشین جوڑی کے ساتھ سخت مقابلہ ہوا لیکن ہندوستانی جوڑی ان پر غالب رہی۔ اس گیم میں چراغ-ساتوک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنید- رائےکی جوڑی کو۱۴۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ سنیچر کو ہونے والے سیمی فائنل میچ میں ہندوستانی مردوں کے ڈبلز کی ٹاپ جوڑی کا مقابلہ چینی تائپے کے منگ چی لو اور تانگ کائی وی سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK