آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ میں ہندوستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی۔
EPAPER
Updated: March 15, 2024, 9:44 AM IST | Agency | Birmingham
آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ میں ہندوستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی۔
ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے آل انگلینڈ اوپن میں اپنی مہم کا آغاز ۳؍ بار کے عالمی چمپئن انڈونیشیا کے محمد احسن اور ہینڈرا سیٹیاوان کی جوڑی کو ڈبلز میچ میں شکست دے کر کیا۔
فرینچ اوپن ۲۰۲۴ءکے فاتح ساتوک اور چراغ کی جوڑی نے ۳؍ بار کے عالمی چمپئن انڈونیشیا کے محمد احسن اور ہینڈرا سیٹیاوان کو ۱۸۔ ۲۱، ۱۴۔ ۲۱؍سے شکست دے کر بیڈمنٹن کے اس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں انڈونیشیائی جوڑی محمد شعیب فکری اور باگاس مولانا سے ہوگا۔
لکشیا سین بھی جیت گئے
مردوں کے سنگلز زمرے میں لکشیا سین ڈنمارک کے میگنس جوناسن کو شکست دے کر مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ عالمی چمپئن شپ کے برونز میڈلسٹ لکشیا نے ۴۰؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں میگنس جوناسن کو۱۴۔ ۲۱، ۱۴۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ راؤنڈ آف ۱۶؍میں ۲۲؍سالہ کھلاڑی کا مقابلہ مقابلے میں چوتھے سیڈ یافتہ ۱۶؍ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسن سے ہوگا۔
تنیشا کراسٹو اور اشونی پونپا کی ہندوستانی ویمنز ڈبلز جوڑی ہانگ کانگ کی یگنگ ٹنگ اور ییونگ لام کی جوڑی کو ۱۳۔ ۲۱، ۱۸۔ ۲۱؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ اب ہندوستانی خواتین کی جوڑی کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں چین کی ژانگ شوزیان اور زینگ یو سے ہوگا۔
دریں اثنا مردوں کے ایک اور سنگلز مقابلے میں ہندوستان کے پریانشو راجاوت کو انڈونیشیا کےچیکواوراسے۲۱۔ ۱۹، ۱۱۔ ۲۱، ۲۱۔ ۹؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔