• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ستیہ ورت کدیان نے فری اسٹائل ریسلنگ میں ملک کا نام روشن کیا

Updated: November 10, 2024, 10:33 AM IST | Mumbai

ستیہ ورت کدیان ایک فری اسٹائل ہندستانی ریسلر ہیں، جنہوں نے ریسلنگ کے مختلف بین الاقوامی اور قومی سطح کے مختلف مقابلوں میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Satyavarat Kadian receiving the Arjuna Award from former President Ram Nath Kovind. Photo: INN
ستیہ ورت کدیان سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ارجن ایوارڈ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ستیہ ورت کدیان ایک فری اسٹائل ہندستانی ریسلر ہیں، جنہوں نے  ریسلنگ کے مختلف بین الاقوامی اور قومی سطح کے مختلف مقابلوں میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ستیہ ورت کدیان۹؍نومبر۱۹۹۳ءکوروہتک، ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ان کو کشتی وراثت میں ملی۔ والد ارجن ایوارڈ یافتہ ستیہ وان کدیان نے اولمپکس میں ملک کو ایک نام اور ایک خاص پہچان دلائی ہے۔ان کے والدکی خواہش تھی کہ ستیہ ورت بھی ان کے نقش قدم پر چلیں۔ اسی وجہ سے،بہت چھوٹی عمر میں، ستیہ نے اپنے والد کی انگلی پکڑ کر اکھاڑہ جانا شروع کر دیا۔ان کے والد، ستیہ وان کدیان، خود ایک پہلوان تھے اور انہوں نے ۱۹۸۸ءکےسمراولمپکس میں حصہ لیا۔انہیں ارجن ایوارڈبھی ملاتھا۔ستیہ ورت کی تربیت اپنے والد کے اکھاڑے میں  ہی ہوئی تھی۔ان کے والد خود اپنا اکھاڑا چلاتےہیں۔ان کے والد نے بطور کوچ ان کی  تربیت کی تھی۔ستیہ کو ریسلنگ کے کرتب سکھائے اور فری اسٹائل ہیوی ویٹ کیٹیگری کے لیے تیار کیا۔ریو اولمپکس ۲۰۱۶ءمیںہندوستان کو پہلا تمغہ دلانے والی ریسلر ساکشی ملک اور  ستیہ ورت کدیان  دونوں   نے شادی کی ہے۔ 
ستیہ ورت  نے سنگاپور میں منعقدہ ۲۰۱۰ء کے یوتھ اولمپک گیمزمیں ۱۰۰؍کلوگرام کے زمرے میں کانسہ کاتمغہ جیتا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں صوفیہ میں منعقدہ ورلڈجونیئر چیمپئن شپ میں ۹۶؍کلوگرام کے زمرے میںکانسہ کا تمغہ جیت کر ملک کے لئے ایک تمغہ کا اضافہ کیا۔ ۲۰۱۴ء میں گلاسگو اور آستانہ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین چمپئن شپ میں بالترتیب ۹۷؍کلوگرام کے زمرے میں چاندی اور کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ۲۰۱۵ء میں جموں میں منعقدہ پہلے رستم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں ٹائٹل جیتا۔ سنگاپور میں منعقدہ ۲۰۱۶ء کامن ویلتھ چمپئن شپ میں۹۷؍ کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ۲۰۱۹ء ایشین چمپئن شپ میں۹۷؍کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔
ریاستی سطح پر بھی کدیان نے شہرت حاصل کی ہے۔ کدیان نے اتر پردیش کے کپل چودھری کو ۹-صفرسے ہرا کر ریلوے پر اپنا تسلط برقرار رکھا۔ کدیان نے ۹۷؍کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیت کر ریلوے کو دوسری سنہری کامیابی دلائی۔ دفاعی چمپئن ستیہ ورت کدیان ۹۷؍کلوگرام فری اسٹائل زمرےمیں اتر پردیش کےنوئیڈا میں چندر مولی پانڈےریسلنگ اکیڈمی میں ۶۵؍ ویں سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں اپنا خطاب برقرار رکھنے کیلئےسخت محنت کرنی پڑی تھی۔ اپنے حریف اور ایشیائی کھیلوں کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی موسم کھتری کے مقابلےسے دور ہونے کے ساتھ ہی ستیہ ورت کدیان نے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  ۲۰۱۰ءکےیوتھ اولمپکس کے کانسےکا تمغہ جیتنےوالے کدیان نے پہلے راؤنڈ میںگولڈ میڈل جیتا۔ستیہ ورت کو بھیم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔انہیں ۲۰۱۷ءمیں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK