• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی لیگ : کریم بینزیما کی ہیٹ ٹرک، الاتحاد کی شاندار فتح

Updated: November 12, 2023, 11:01 AM IST | Agency | Jeddah

الاتحاد فٹبال کلب نے ابحا کو ۲۔۴؍ گول سے شکست دے دی۔ بینزیما اور کوچ کے درمیان تنازع بھی ہوا تھا

Karim Benzema. Photo : INN
کریم بینزیما۔ تصویر : آئی این این

کریم بینزیما نے جمعہ کی رات الاتحاد کے لئے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی کیونکہ موجودہ سعودی لیگ چمپئن نے ابحا کو۲۔۴؍ گول سے شکست دی اور جیتنے کیلئے انتہائی ضروری تھا۔ جدہ کے مضبوط کلب کیلئے یہ ایک مشکل ہفتہ رہا، منگل کی شام کو ہیڈ کوچ نونو سانتو کی برطرفی کے بعد کریم بینزیما نے اچھا مقابلہ کیا۔ ریئل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی کریم بینزیما اور نونو سانتو کے درمیان تنازع ہوگیا تھا۔ 
ایشین چمپئن لیگ میں عراقی سائیڈ القوا الجویہ کے ہاتھوں۰۔۲؍گول سے شکست کے بعد پرتگالی کوچ کو برطرف کردیا گیا۔ اس کے بعد ڈومیسٹک لیگ میں بغیر کسی جیت کے ۵؍ گیمز ہونے کی وجہ سے جدہ کی ٹیم الہلال سے ۱۱؍ پوائنٹس پیچھے ہوکر چھٹے نمبرپر ہے۔ جمعہ کی رات کی کارکردگی بہت اچھی تھی۔ الاتحاد کے عبوری کوچ حسن خلیفہ کے زیرنگرانی ٹیم نے بہت اچھا مقابلہ کیا۔ 
کریم بینزیما نے اس میچ میں قابل تعریف پرفارمنس کیا اورحریف ٹیم کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ ابحا، جو لیگ اور کنگز کپ میں لگاتار ۳؍ فتوحات کے بعد جدہ پہنچی تھی، تاہم زیادہ تر کھیل میں خطرناک دکھائی دے رہی تھی اور دوبارہ شروع ہونے کے صرف ۶؍ منٹ بعد اسکور برابر کرنے میں کامیاب رہی۔ کریم بینزیما نے اس میچ میں زبردست مظاہرہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK