• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی چمپئن ہالینڈ کے خلاف اولمپک مہم چیلینجنگ ہوگی: سویتا

Updated: October 22, 2020, 11:47 AM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی نائب کپتان سویتا پونیاکا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹوکیو میں عالمی چمپئن ہالینڈ کے خلاف اولمپکس میں ہونے والا پہلا میچ یقیناً چیلنجنگ ہوگا۔

Savita Punia. Picture :INN
سویتا پونیا۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی نائب کپتان سویتا پونیا کا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹوکیو میں عالمی چمپئن ہالینڈ کے خلاف اولمپکس میں ہونے والا پہلا میچ یقیناً چیلنجنگ ہوگا۔ تجزیاتی کوچ جانیک شوپ مین نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں ہالینڈ کے خلاف نہیں کھیلا ہے لیکن ہم نے ان کے میچوں کو قریب سے دیکھا ہے۔واضح رہے کہ یہ جوڑی ہالینڈ کے قومی کھیل کے انداز سے اچھی طرح واقف ہے۔بلا شبہ ہالینڈ جارح کھیل اور بہتر حکمت عملی کی ماہر ٹیم ہے۔  سویتا نے مزید کہا کہ ایمسٹرڈیم میں۲۷؍ اور۲۹؍اکتوبر کو ہالینڈ اور برطانیہ کے درمیان ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے ۲؍ میچ کھیلے جانے ہیں ۔دونوں ہی بہت مضبوط ٹیمیں ہیں اور انہیں ایکشن میں دیکھنا بہت ہی خوشی کی بات ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ دونوں میچ کافی قریبی ہونے کی امید ہے۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں خاص طور پر کووڈ۱۹؍ وبائی بیماری کی وجہ سے طویل عرصے بعد کھیلے جانے والے میچوں میں کتنی شدت اور کس قدر جارحیت کا مظاہرہ کرتی ہیں کیوں کہ کورونا کے سبب بڑے میچ نہیں کھیلے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم یقینی طور پر ان میچوں کو بہت قریب سے دیکھیں گے کیونکہ اس سے ہمیں ان کے خلاف کھیلےجانے والے میچ مناسب تکنیک استعمال کرنے میں مدد ملے گی ۔ بنگلور کے ایس اے آئی میں جاری تربیتی کیمپ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سویتا نے کہا کہ جب ہم اگست میں ۶؍ ہفتوں کے وقفے کے بعد سائی بنگلور واپس آئے تو ہم ایک طویل کیمپ کے لئے تیار ہوکر آئے تھے۔ یہ اچھا ہے کیونکہ ہمیں اچھا تسلسل ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK