• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈر۱۹؍ ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکا شیڈول جاری

Updated: August 18, 2024, 9:20 PM IST | Dubai

اگلے سال ہونے والے عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان مختلف گروپس میں

Under 19 Team India. Photo:INN
ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

 ہندوستان اور پاکستان کو اگلے سال جنوری میں ملائیشیا کی میزبانی میں ہونے والے انڈر۱۹؍ خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ۲؍ مختلف گروپس میں رکھا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے انڈر۱۹؍ ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ۱۸؍ جنوری۲۰۲۵ء سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں۱۶؍ ٹیموں کے درمیان۴۱؍  میچ کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ۲؍ فروری کو ہوگا۔
 یہ ٹورنامنٹ ملائیشیا کے ۴؍ شہروں میں کھیلا جائے گا۔ سیلنگور میں بوماس اوول گروپ اے کے تمام میچ اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ جوہر کی داتو ڈاکٹر ہرجیت سنگھ جوہر کرکٹ اکیڈمی گروپ بی کے میچوں کی میزبانی کرے گی۔ سراواک میں بورنیو کرکٹ گراؤنڈ گروپ سی کے میچوں کا مقام ہوگا جبکہ سیلنگور میں یو کے ایم وائی ایس ڈی اوول گروپ ڈی کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ساموا کیلئے کسی بھی عمر کے گروپ میں یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا، جو گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افریقہ کوالیفائر کی ایک اور ٹیم کے ساتھ ہے۔ گروپ بی میں انگلینڈ کے ساتھ پاکستان، آئرلینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور ایک ایشین کوالیفائر شامل ہے۔ دفاعی چمپئن  ہندوستان کے گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ ‘‘یہ آئی سی سی کیلئے  ایک خصوصی ایونٹ ہے اور خواتین کے کرکٹ کے پروفائل کو بڑھانے اور دنیا بھر میں کھیل کے فروغ کیلئے ہماری عالمی ترقی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ اپنے عالمی شائقین کو مستقبل کے ستاروں سے متعارف کروانے کا بھی ایک منفرد موقع ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK