• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیرج چوپڑا جیسے کھلاڑی ہوں تو کرکٹ کے تسلط کو توڑا جاسکتا ہے: سیباسٹین

Updated: November 29, 2024, 1:39 PM IST | Agency | New Delhi

ورلڈ ایتھلیٹکس کے سربراہ سیباسٹین کو جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کرکٹ کسی مذہب سے کم نہیں ہے لیکن ان کا  خیال ہے کہ اسے دوسرے کھیلوں کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے کیونکہ نیرج چوپڑا جیسے چمپئن پیدا کر کے دیگر کھیل کرکٹ کے تسلط کو توڑ سکتے ہیں۔

Indian athlete Neeraj Chopra. Photo: INN
ہندوستان کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا۔ تصویر : آئی این این

ورلڈ ایتھلیٹکس کے سربراہ سیباسٹین کو جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کرکٹ کسی مذہب سے کم نہیں ہے لیکن ان کا  خیال ہے کہ اسے دوسرے کھیلوں کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے کیونکہ نیرج چوپڑا جیسے چمپئن پیدا کر کے دیگر کھیل کرکٹ کے تسلط کو توڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے انتخابات میں صدر کے عہدے کا دعویدار سیباسٹین کو گزشتہ ۲؍دنوں سے ہندوستان میں  ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل من سکھ مانڈویہ سے ملاقات کی اور ہندوستانی کھیلوں کی ترقی کے بارے میں بات چیت کی اور ہندوستان کی کھیلوں کی سپر پاور بننے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے پاس نیرج جیسا کھلاڑی ہوگا تو آپ دیگر کھیلوں میں بھی اچھا کام کرسکتے ہیں، چیلنج  پیشکر سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہندوستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو عوام اور نشریاتی اداروں میں مقبول ہیں۔ نیرج میں یہ خوبی ہے۔ 
سیباسٹین کو نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کرکٹ ایک مذہب کی طرح ہے۔ کرکٹ کو رکاوٹ نہ سمجھا جائے کیونکہ ہر ملک میں ایسے کھیل ہوتے ہیں جو غالب رہتے ہیں۔ برطانیہ کے پاس فٹ بال ہے لیکن ہمارے پاس ٹریک اینڈ فیلڈ میں بھی بہترین ٹیمیں ہیں، ہمیں جو ہے اسے قبول کرنا ہوگا۔ آپ یہ سوچ کر نہیں بیٹھ سکتے کہ ہندوستان میں کرکٹ یا فٹ بال یا کوئی اور کھیل مضبوط ہے۔ یہ سوچ کر کوئی ہار قبول نہیں کر سکتا۔
وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں باہمی بات چیت کا انکشاف نہیں کروں گا لیکن ہم نے ہندوستان میں بڑے منتظمین کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بڑے ٹورنامنٹ نہ صرف بہتر مقابلہ فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرے بالخصوص نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں۔ وہ چاہتے  ہیں کہ ہندوستان میں بڑے ٹورنامنٹ منعقد ہوں۔ سیباسٹین کو نے کہا کہ ہندوستان نے انڈر ۔۲۰؍ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی میزبانی کے حقوق کیلئے بولی لگائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK