• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویمنز ڈیف پریمیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کاآغاز

Updated: January 08, 2025, 11:55 AM IST | Agency | Mumbai

سہ روزہ ٹورنامنٹ میں ۵؍ ٹیموں کی شرکت۔ ۹؍ جنوری کو فائنل کا انعقاد۔

The captain of 5 teams can be seen with the trophy. Photo: INN
۵؍ ٹیموں کی کپتان کو ٹرافی کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ڈیف کرکٹ اسوسی ایشن  (آئی ڈی سی اے ) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے  ویمنز ڈیف پریمیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز منگل سے یہاں ممبئی پولیس جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ پرہوا۔ سہ روزہ ٹورنامنٹ میں ۵؍ ٹیموں نے شرکت کی ہے اور اس کا فائنل ۹؍جنوری ۲۰۲۵ء کو کھیلا جائے گا۔ 
 اس ٹورنامنٹ میں ڈیف ممبئی اسٹارس کی کپتان الپنا سرفرے ہیںجبکہ دیگر ٹیموں میں ڈیف دہلی بُلس کی کپتان کاجل دھون،ڈیف  حیدرآباد ایگلز کی کپتان جیوشنا ، ڈیف بنگلور بادشاہس کی کپتان فوزیہ خانم اور ڈیف یوپی واریئر س کی کپتان پریانشی دکشت ہیں۔ 
ٹورنامنٹ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے آئی ڈی سی اے کے صدرسمیت جین نے کہاکہ ’’ہمارے افتتاحی سیزن کی شاندار کامیابی کی بنیاد پر ٹی ۱۰؍ ویمنز ڈیف پریمیر لیگ کا دوسرا ایڈیشن سماعت سے محروم خواتین کھلاڑیوں میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ہمارے بڑھتے ہوئے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہمیں بطور مہمان خصوصی ہرجندر کانگ کا اعزاز حاصل ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پہچان کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈیف کرکٹ یہ ٹورنامنٹ رکاوٹوں کو توڑنے اور  ملک بھر میں سماعت سے محروم خواتین کرکٹرس کے لیے مواقع پیدا کرتا ہے۔‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جنوبی ایشیا اور مغربی ہندوستان کے لیے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر،  ہرجیندر کانگ نے کہا’’آج یہاں انڈین ڈیف کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب میں شامل ہو کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کولکاتا، بنگلورو اور ممبئی سمیت پورے ہندوستان میں ٹی ۱۰؍ خواتین  ڈیف پریمیر لیگ کا قابل فخر حامی رہا ہے۔ میں ایسے کرکٹرس کی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK