گزشتہ۲۰؍ برسوں میں ہندوستانی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ کی یہ مسلسل ساتویں سیریز میں شکست ہے۔ کٹک میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں کئی بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
EPAPER
Updated: February 11, 2025, 12:31 PM IST
گزشتہ۲۰؍ برسوں میں ہندوستانی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ کی یہ مسلسل ساتویں سیریز میں شکست ہے۔ کٹک میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں کئی بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۳؍ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز جاری ہے۔ ہندوستان نے ۲؍ میچ جیت کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے کٹک میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں ۴؍ وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ۲۰؍ برسوں میں ہندوستانی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ کی یہ مسلسل ساتویں سیریز میں شکست ہے۔ کٹک میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں کئی بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
بطور کپتان۵۰؍یکروزہ کے بعد زائد فتوحات
۳۹: سی لائیڈ/آر پونٹنگ/وی کوہلی، ۳۷:ایچ کرونئے، ۳۶:وی رچرڈس/روہت شرما، ۳۴:شا ن پولاک۔
روہت شرما کی تیز ترین ون ڈے سنچری
۶۳؍گیند بمقابلہ افغانستان دہلی۲۰۲۳، ۷۶؍گیندبمقابلہ انگلینڈ کٹک۲۰۲۵ء ، ۸۲؍گیند بمقابلہ انگلینڈ ناٹنگھم۲۰۱۸ء، ۸۲؍گیند بمقابلہ نیوزی لینڈ اندور۲۰۲۳ء، ۸۴؍ گیند بمقابلہ ویسٹ انڈیز گوہاٹی۲۰۱۸۔
روہت شرما کی تیز ترین نصف سنچری
۲۷؍گیند بمقابلہ بنگلہ دیش میرپور۲۰۲۲ء، ۲۹؍ گیند بمقابلہ سری لنکا کولمبو ۲۰۲۴ء، ۳۰؍ گیند بمقابلہ افغانستان دہلی ۲۰۲۳ء، ۳۰؍ گیند بمقابلہ انگلینڈ کٹک۲۰۲۵ء، ۳۱؍گیند بمقابلہ آسٹریلیا راجکوٹ ۲۰۲۳ء۔
ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے
۳۵۱؍شاہد آفریدی، ۳۳۲؍ روہت شرما، ۳۳۱؍ کرس گیل، ۲۷۰؍ سنتھ جے سوریا، ۲۲۹؍ ایم ایس دھونی اور ۲۲۰؍ ایون مورگن۔
انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ۵۰؍ اسکور
۵۶، جو روٹ، ۵۵؍ایون مورگن، ۳۹؍ ایان بیل، ۳۸؍ جوس بٹلر اور ۳۴؍ کیون پیٹرسن۔
ٹیم انڈیاکیلئے آغاز کرنے والے معمر کھلاڑی
۳۶ سال ۱۳۸؍دن فرخ انجینئر بمقابلہ انگلینڈ لیڈز۱۹۷۴ء، ۳۳؍ سال ۱۶۴؍ دن ورون چکرورتی بمقابلہ انگلینڈ، کٹک۲۰۲۵ء ۳۳؍ سال ۱۰۳؍دن اجیت واڈیکر بمقابلہ انگلینڈ لیڈس ۱۹۷۴ء، ۳۲؍سال۳۵۰؍دن دلیپ دوشی بمقابلہ آسٹریلیا میلبورن۱۹۸۰ء، ۳۲؍ سال ۳۰۷؍ دن سید عابد علی بمقابلہ انگلینڈ لیڈز۱۹۷۴ء