• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو۱۲۰؍ رن سے شکست دی

Updated: January 28, 2025, 1:46 PM IST | Agency | Multan

جومل واریکن (۵؍ وکٹ)، کیون سنکلیئر (۳؍ وکٹ) اور گڈاکیش موتی (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کو ۱۲۰؍ رن سے شکست دے دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

جومل واریکن (۵؍ وکٹ)، کیون سنکلیئر (۳؍ وکٹ) اور گڈاکیش موتی (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کو ۱۲۰؍ رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز  ۱۔۱؍سے برابر کر دی۔
  اس ٹیسٹ سیریز میں مجموعی طور پر۱۹؍ وکٹ  لینے اور۸۵؍ رن بنانے والے ویسٹ انڈیز کے جومل واریکن کو `مین آف دی میچ  اور `پلیئر آف دی سیریز  کے ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔
  پاکستان نے  ۴؍ وکٹ پر۷۶؍ رن سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔ کیون سنکلیئرنے پیرکو صبح پہلے سیشن کا آغاز سعود شکیل (۱۳؍رن) کو آؤٹ کر کے کیا۔ جومل واریکن نے پھر کاشف علی ( ایک) کو بولڈ کر کے پاکستان کو چھٹا وکٹ دلایا۔ پاکستان کے ۶؍ وکٹ گر چکے تھے  اور اس کا اسکور صرف ۷۶؍ رن تھا۔ آغا سلمان اور محمد رضوان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۱۱۵؍رن  کے اسکور پر واریکن نے آغا سلمان (۱۵؍رن) کو ایل بی ڈبلیو کر کے اس  شراکت  کو  توڑا۔ واریکن نے پھر محمد رضوان (۲۵؍رن) کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ نعمان علی (صفر) کو گڈاکیش موتی نے آؤٹ کیا۔  ۴۴؍ویں اوور میں واریکن نے ساجد خان (۷؍ رن) کو آؤٹ کر کے پاکستان کی دوسری اننگز ۱۳۳؍رن  پر سمیٹ دی۔
 پہلی اننگز میں۴؍ وکٹ لینے والے ویسٹ انڈین اسپنر جومل  واریکین  نے دوسری اننگز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۵؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیون سنکلیئر نے ۳؍ جبکہ گڈاکیش موتی نے  ۲؍وکٹ حاصل کئے،  واریکن  میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK