• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش کی حالت دیکھ کر الیسا خوفزدہ، کہا: وہاں ورلڈ کپ کھیلنا مشکل

Updated: August 20, 2024, 12:21 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلوی خاتون ٹیم کی کپتان نے کہا: مجھے اس وقت بنگلہ دیش میں کھیلنے کے بارے میں سوچنا پڑ رہا ہے۔

Australian batsman Bazalisa Healy. Photo: INN
آسٹریلوی بلے بازالیسا ہیلی۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کی کپتان الیسا ہیلی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں بنگلہ دیش میں خواتین کا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلنا اچھا خیال نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے ملک پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا، جو اب بھی بڑے پیمانے پر تشدد اور مظاہروں سے سنبھل رہا ہے جس میں سیکڑوں لوگ مارے گئے تھے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی ہو کر ہندوستان فرار ہو گئی تھیں جب کہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۳؍ سے ۱۹؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءتک بنگلہ دیش میں ہونا ہے جس میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا سمیت۱۰؍ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 
 الیسا نے کرکٹ آسٹریلیا کو بتایا کہ مجھے اس وقت وہاں کھیلنے کے بارے میں سوچنا پڑ رہا ہے، بحیثیت انسان مجھے لگتا ہے کہ ایسا کرنا غلط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے ملک سے وسائل چھیننے کے مترادف ہے جو بہت جدوجہد کر رہا ہے۔ انہیں ہر اس شخص کی ضرورت ہے جو مرنے والوں کی مدد کیلئے وہاں موجود ہو۔ الیسا نے کہا کہ حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو کرنا ہے جس کی جانب سے اس ہفتے کوئی فیصلہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بنگلہ دیش میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے زیادہ اہم چیزیں ہیں لیکن میں اس کا فیصلہ آئی سی سی پر چھوڑتی ہوں۔ 
 آسٹریلیا نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں ایک محدود اوورس کی سیریز کھیلی جس میں تمام ۶؍ میچ –۳؍ ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ۲۰؍ میچ – ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ ۲۰۱۴ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد یہ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کا پہلا دورہ تھا اور ملک میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے اہم تھا۔ ہیلی کو یقین ہے کہ اگر ٹورنامنٹ کو کہیں اور منتقل کر دیا جائے تو بھی پوری مشق رائیگاں نہیں جائے گی۔ آسٹریلیا نے مارچ-اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے تمام ۶؍ میچ جیتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK