• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سینئر کھلاڑی جلد آؤٹ، شمس ملانی اور کوٹیان نے ممبئی کی اننگز کو سنبھا ل لیا

Updated: February 09, 2025, 10:40 AM IST | Kolkata

رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں ممبئی کی ٹیم نے ہریانہ کے سامنے پہلی اننگز میں ۸؍وکٹ پر ۲۷۸؍ رن بنائے۔

Tanush Kotian and Shams Malani batted well. Photo: INN
تنوش کوٹیان اور شمس ملانی نے اچھی بلے بازی کی۔ تصویر: آئی این این

ٹاپ آرڈر کے جلد آؤٹ جانے کے بعد کریز پرآنے والے شمس ملانی(۹۱؍رن) اور تنوش کوٹیان (ناٹ آؤٹ ۸۵؍رن) کی شاندار اننگز کی مدد سے ممبئی نے رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل  کے پہلے دن سنیچر کو ہریانہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں ۸؍ وکٹ کے نقصان پر  ۲۷۸؍رن بنائے۔ ایڈن گارڈنس میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ممبئی کی شروعات مایوس کن رہی۔ انشول کمبوج (۵۸؍ رن پر ۳؍وکٹ) اور سمیت کمار (۵۷؍ رن پر ۲؍ وکٹ) کی مہلک بولنگ کے سامنے ممبئی کے اسٹالورٹس اپنے وکٹ گنواتے رہے اور ایک وقت میں ممبئی کی آدھی ٹیم۶۵؍ رن پر پویلین پہنچ چکی تھی۔ سوریہ کمار یادو (۹)، شیوم دوبے (۲۸) اور کپتان اجنکیا رہانے نے۳۱؍ رن  کا تعاون دیا۔ شمس ملانی اور کوٹیان ایک بار پھر ممبئی کے لئے  دیوار بن گئے جو مشکل میں تھا۔ دونوں کے درمیان ۸؍ویں وکٹ کے لئے ۱۶۵؍ رن  کی مضبوط شراکت ہوئی۔ ملانی دن کے کھیل کے آخری سیشن میں جینت یادو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور اپنی سنچری سے محروم رہے لیکن اپنی مضبوط اننگز کے دوران انہوں نے۱۷۸؍گیندوں کا سامنا کیا اور ۱۰؍ بار گیند کو باؤنڈری کے پار لے گئے۔ دوسرے سرے پر کوٹیان کریز پر کھڑے رہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK