Inquilab Logo

سیرینا ولیمز کی ایک سال بعد ٹینس کورٹ پر واپسی

Updated: June 23, 2022, 1:42 PM IST | Agency | Eastbourne

ایسٹبورن ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلے میں امریکی ٹینس اسٹار نے فاتحانہ آغاز کیا

Serena Williams.Picture:INN
سیرینا ولیمز ۔ تصویر: آئی این این

معروف امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپس آ گئی ہیں۔ سیرینا ولیمز نے ایسٹبورن ٹینس چمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ ایسٹبورن ٹینس چمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے میچ میں امریکی ٹینس اسٹار اور ۲۳؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن  سیرینا ولیمز اور اونس جیبور کی جوڑی نے بوزکووا اور ٹورمو کی جوڑی کو ۶۔۲،۳۔۶، ۱۱۔۱۳؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے سنگلز ایونٹ میں سیرینا واپسی کیلئے  پرامید ہیں۔ خیال رہے کہ ایسٹبورن ٹینس چمپئن شپ ومبلڈن کا وارم اپ ٹورنامنٹ ہے اور اس میں ٹینس کے اسٹار کھلاڑی بھی شرکت کرتے ہیں۔  پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود سیرینا اور جیبور کی جوڑی نے  بوزکووا  اور ٹورمو کی  جوڑی کو دوسرے  سیٹ میں شکست دی۔ان دونوں جوڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔  سیرینا اور جیبور کی جوڑی  نے بالآخر میچ جیت لیا۔   یہ جیت کا مطلب ہے کہ ومبلڈن میں وائلڈ کارڈ میں داخلہ لینے سے  پہلے انہیں کم سے کم اور ایک میچ کھیلنا ہے۔ ومبلڈن سوموار سے شروع ہوگا۔ سیرینا آخری سال آخری بار یہ گراس کورٹ ٹورنامنٹ میں تھیں اور ۲۳؍بار کی سنگلز گرلینڈسلیم چمپئن  سیرینا کیلئے ومبلڈن چمپئن شپ اہم پیش رفت ہے۔ گزشتہ سال ۴۰؍ سالانہ سیرینا ومبلڈن کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی تھیں۔ اس وقت ان کے پیر میں چوٹ لگی تھی۔  اس وقت وہ الیگزینڈرا سانووچ کے  خلاف کھیل رہی تھیں۔اس وقت سے وہ کورٹ سے دور رہیں۔ سیرینا نے پچھلے مہینے اپنی واپسی کا اعلان کر دیاتھاکیونکہ درمیان میں ان کے ریٹائرمنٹ کی افواہ گرم تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK